تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تیسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 34 رنز سے شکست دے دی، سیریز میں تین صفر سے کلین سوئپ۔

تیسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 34 رنز سے شکست دے دی، سیریز میں تین صفر سے کلین سوئپ۔

لیڈز، (رپورٹ، ذیشان حسین) انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 34 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات ڈینی وائٹ کی 87 رنز کی عمدہ اننگز تھی انگلینڈ ویمنز نے تین میچوں کی اس سیریز کا اختتام کلین سوئپ پر ختم کیا۔اس نے ایجبسٹن میں پہلا میچ 53 رنز سے اور نارتھمپٹن میں دوسرا میچ 65 رنز سے جیتا تھا۔ ہیڈنگلے میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ ویمنز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 176 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جواب میں پاکستان ویمنز 4 وکٹوں پر 142 رنز بناسکی انگلینڈ ویمنز کی اننگز کی خاص بات ڈینی وائٹ کی عمدہ بیٹنگ تھی جنہوں نے 48 گیندوں پر 87 رنز اسکور کیے جس میں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھے۔ وہ پاکستان انگلینڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 364 رنز بنانے والی بیٹر بھی بن گئی ہیں پاکستان ویمنز کی طرف سے ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے بالترتیب 26 اور 45 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں پاکستان ویمنز کی اننگز میں سدرہ امین اور گل فیروزہ نے ٹیم کو 9 اوورز میں 60 رنز کا ُپر اعتماد آغاز فراہم کیا۔گل فیروزہ 30 اور سدرہ امین 26رنز بناکر آؤٹ ہوئیں ۔ منیبہ علی 3 اور صدف شمس صرف 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں ندا ڈار اور عالیہ ریاض کے درمیان 69 رنز کی شراکت ٹیم کو جیت دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔ ندا ڈار نے 29 اور عالیہ ریاض نے 35 رنز اسکور کیے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہیں عالیہ ریاض ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والی پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئیں۔ ان سے قبل بسمہ معروف۔ جویریہ خان۔ ندا ڈار اور منیبہ علی یہ سنگ میل عبور کرچکی ہیں۔ اب دونوں ٹیمیں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں مدمقابل ہونگی ۔ پہلا میچ 23 مئی کو ڈربی میں کھیلا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے