تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایچ پی وی ویکسینیشن مہم: سندھ میں بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے اقدامات، ایچ پی وی ویکسین کو معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کا مستقل حصہ بنایا جا رہا ہے، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

ایچ پی وی ویکسینیشن مہم: سندھ میں بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے اقدامات، ایچ پی وی ویکسین کو معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کا مستقل حصہ بنایا جا رہا ہے، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

کراچی،(رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر صحت و بہبودِ آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیرِ صدارت ایچ پی وی ویکسینیشن مہم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں سول سوسائٹی تنظیموں، انڈس اسپتال، امن فاؤنڈیشن، ہیلپ تنظیم، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن اور آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں جاری ویکسینیشن مہم کی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ مہم کا بنیادی مقصد بچیوں کو سروائیکل کینسر جیسے موذی مرض سے بچانا اور آگاہی مہم کے ذریعے والدین کو ویکسینیشن کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے مہم میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندھ سول سوسائٹی کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے عوامی صحت کے منصوبوں کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایچ پی وی ویکسین مہم کا دائرہ کار 9 سے 14 سال کی بچیوں تک کامیابی سے پھیلا، جو ایک تاریخی کامیابی ہے، اور اب اسے معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کا مستقل حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ کوئی بھی بچی ویکسین سے محروم نہ رہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا مستقبل ہیں، اس لیے ان کی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ہدایت کی کہ تمام شراکت دار ادارے مربوط حکمتِ عملی کے تحت صوبے کے ہر ضلع میں مساوی ویکسین فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید ذرائع ابلاغ اور کمیونٹی موبلائزیشن کے ذریعے والدین کو بروقت ویکسین لگوانے کے لیے مزید راغب کیا جائے۔ وزیر صحت نے کہا کہ سروائیکل کینسر کی روک تھام حکومتِ سندھ کے ترجیحی عوامی صحت منصوبوں میں شامل ہے، جس کے لیے وفاقی اداروں، ڈونر ایجنسیوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر مؤثر حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے