تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اعلیٰ تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کیلئے ڈی ڈبلیو پی گروپ اور نسٹ کا اشتراک

اعلیٰ تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کیلئے ڈی ڈبلیو پی گروپ اور نسٹ کا اشتراک

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے مقصد سے ڈی ڈبلیو پی گروپ (DWP Group) نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت نسٹ کے مستحق اور باصلاحیت طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی، جن کے تمام اخراجات ڈی ڈبلیو پی گروپ برداشت کرے گا۔ یہ اقدام ملک میں تعلیم، مساوی مواقع اور سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دینے کے گروپ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ معاہدہ نسٹ کیمپس میں ایک تقریب کے دوران ڈی ڈبلیو پی گروپ کے نمائندہ صباح الدین اور نسٹ کی ڈائریکٹر آف ایڈوانسمنٹ، عروبہ گیلانی کے درمیان طے پایا۔ اس موقع پر صباح الدین نے کہا کہ “ڈی ڈبلیو پی گروپ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تعلیم ہی ترقی اور بااختیار بنانے کی بنیاد ہے، اور ہم باصلاحیت مگر مالی مشکلات کے شکار طلباء کی مدد کے ذریعے انہیں پاکستان کے مستقبل کے جدت ساز اور رہنما بننے کے قابل بنانا چاہتے ہیں۔”

ڈی ڈبلیو پی گروپ کے چیئرمین و سی ای او محمد فاروق نسیم نے کہا کہ “نسٹ کے ساتھ یہ اشتراک ہمارے اس مشن کا حصہ ہے کہ ہم انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ ہم ایک ایسے تعلیمی کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں جو طویل المدتی قومی ترقی اور نوجوانوں کے پائیدار مستقبل کی بنیاد بنے۔”

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے