تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد میں سجاس کو ساتھ لیکر چلیں گے، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ

آرٹس کونسل آف پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد میں سجاس کو ساتھ لیکر چلیں گے، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ

کراچی, (اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے ایک وفد نے نے آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ سے ملاقات کی، وفد میں سجاس کے صدر محمود ریاض، سیکریٹری شاہد ساٹی سمیت دیگر عہدیداران، مجلس عاملہ و ممبران شامل تھے، ملاقات میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم بھی موجود تھے، سجاس کے وفد نے آرٹس کونسل کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدر احمد شاہ اور ان کے پورے پینل کو مبارکباد پیش کی ہے، ملاقات کے دوران احمد شاہ نے کہا کہ وہ سجاس کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، میں خود سجاس کے متعدد پروگراموں میں شرکت کرچکا ہوں، آرٹس کونسل کے ممبران میں اسپورٹس جرنلسٹس بھی ہیں، بہت جلد کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے اور اسپورٹس کمیٹی میں سجاس کو نمائندگی دینگے، اس موقع پر سجاس کے صدر محمود ریاض نے کہا کہ خواہش ہے کہ آرٹس کونسل علم و ادب اور ثقافت کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے اس حوالے سے سجاس آرٹس کونسل کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، سیکریٹری شاہد ساٹی کا کہنا تھا کہ احمد شاہ کی قیادت میں آرٹس کونسل علم و ادب اور ثقافت کا قلعہ بن گیا ہے، عالمی اردو مشاعرہ ہو یا 35 روزہ انٹرنیشنل ایونٹ، آرٹس کونسل کے ہر ایونٹ کی کامیابی کا سہرا صدر احمد شاہ کے سر جاتا ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے آرٹس کونسل کے ساتھ ہیں، ملاقات کے دوران اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ مخلص قیادت کے بغیر کامیابی ناممکن ہے، مخالفین احمد شاھ سے نہیں ان کے کاموں سے خوف زدہ رہتے ہیں،اس موقع پر سجاس کے صدر محمود ریاض، سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی اور مجلس عاملہ نے احمد شاہ کو گلدستہ پیش کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے