تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024کے چھٹے روز تھیٹر پلے تعلیم بالغاں 2.0پیش کر دیا گیا، فیسٹیول کو تین دن مزید بڑھایا جا رہا ہے،فیسٹیول دونومبر تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا ، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024کے چھٹے روز تھیٹر پلے تعلیم بالغاں 2.0پیش کر دیا گیا، فیسٹیول کو تین دن مزید بڑھایا جا رہا ہے،فیسٹیول دونومبر تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا ، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024کے چھٹے روز پاکستان کے معروف لکھاری خواجہ معین الدین کی لکھی گئی شہرہِ آفاق تحریر ”تعلیم بالغان“ کو نئے انداز کے ساتھ پیش کیاگیا۔ تھیٹر کے ہدایت کار فرحان عالم صدیقی ہیں جبکہ کاسٹ میں اویس، فرحان رحیم، اجنیش دوڈیجا، علی رضا، شہریار، حسن اور عاصم شامل تھے، ڈرامہ مدرسے میں ترتیب دیاگیا ہے جبکہ ڈرامے میں طنز کے ذریعے بالغوں کی تعلیم کو مزاحیہ انداز میں پیش کیاگیا ہے ،اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں نے ہمارے ورلڈ کلچر فیسٹیول کو اون کیا ہے۔مجھے یہاں وہ چہرے نظر آ رہے ہیں جو روزانہ فیسٹیول میں شرکت کر رہے ہیں۔یہ ہاوس فل تین دن سے چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی سے پیار کرتے ہو، زندہ رہنے چاہتے تو آرٹس کونسل آو۔آرٹس کونسل ہائیڈ پارک سے بہتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول کو تین دن مزید بڑھایا جا رہا ہے۔خواجہ معین الدین کی روح سے معذرت کر کے تعلیم بالغان 2.0 کر دیا ہے۔ہم خواجہ معین الدین کو یہ تھیٹر ٹریبیوٹ کر رہے ہیں۔تعلیم بالغان میں شائقین نے بھرپور انداز میں شرکت کی جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈرامے کے دوران فنکاروں کی زبردست پرفارمنس پرشائقین قہقہے لگاتے رہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے