تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جاری ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کے ”جاز میوزک“ میں گورنر سندھ کی خصوصی شرکت

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جاری ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کے ”جاز میوزک“ میں گورنر سندھ کی خصوصی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی “ میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی خصوصی شرکت، گورنر سندھ نے کہاکہ ثقافتی خدمات پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کو نشانِ امتیاز ملنا چاہیے، بین الاقوامی فنکار ہمارے مہمان ہیں ، احمد شاہ سمیت کل سب کو عشائیے پر بلاﺅں گا، مہمانوں کا استقبال سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی سے کریں گے ،تفصیلات کے مطابق ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 35ویں روز جرمنی کے فنکاروں نے ”جازمیوزک“ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، جرمنی کے قونصل جنرل Rudiger Lotz اور گوئٹے انسٹیٹیوٹ پاکستان کے ڈائریکٹر Andreas Schiekofer نے خصوصی شرکت کی، ”جاز میوزک“ میں Luise Volkmann ، پال جیریٹ (Paul Jarrett) اور Max andrzejewskiنے شائقین کے دل جیت لیے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ بین الاقوامی فنکار ہمارے مہمان ہیں ، احمد شاہ سمیت کل سب کو عشائیے پر بلاﺅں گا، مہمانوں کا استقبال سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی سے کریں گے ، ورلڈ کلچر فیسٹیول میں پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان تمام صوبوں نے اپنے حصہ ڈالا ، یہ پوری دنیا میں ہونے والا واحد فیسٹیول ہے جس کو احمد شاہ نے ممکن بنایا، میں احمد شاہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور کل آصف زرداری کو بھی خط لکھوں گا کہ بیمار ہونے کے باوجود احمد شاہ نے ثقافت کے فروغ کے لیے جو کام کیا اس پر انہیں نشانِ امتیاز ملنا چاہیے، انہوں نے کہاکہ احمد شاہ سفیر بن کر پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھائیں گے، 35روز سے فیسٹیول جاری ہے یہ پاکستان کا اصل چہرہ ہے، مجھے لندن سے فون آرہے ہیں کہ کراچی میں اس طرح فیسٹیول ہورہا ہے، ثقافتی میلہ لوٹ کر کراچی نے سب کو بتا دیا کہ ہم ہر طرح کے ماحول میں تقاریب کر سکتے ہیں ، ڈھائی سو کے قریب غیر ملکی کراچی آئے ،دشمن ممالک ہمیں خوش ہوتا نہیں دیکھ سکتے، ان کی سیکورٹی کو فول پروف بناکر ہم نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان اور خاص کر کراچی ایک محفوظ شہر ہے، پاکستان میں غیرملکی فنکاروں کو لانے میں احمد شاہ کا بڑا کردار ہے، اب ہمیں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا، ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آنا چاہیے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ گورنر سندھ کے مشکور ہیں کہ وہ فیسٹیول میں آئے، کامران ٹیسوری لاکھوں بچوں کو آئی ٹی کورس کروا رہے ہیں، میڈیا ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کی بھرپور کوریج کررہا ہے جس پر میں انہیں شکریہ ادا کرتا ہوں، مشکل حالات کے باوجود ایک ملک ایسا نہیں جس نے آنے سے انکار کیاہو۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے جرمنی کے قونصل جنرل Rüdiger Lotz کو شیلڈ پیش کی جبکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جرمنی کے قونصل جنرل اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کو پھولوں کا تحفہ دیا

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے