Home / اہم خبریں / آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی کے وفد سے ملاقات

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی کے وفد سے ملاقات

کراچی، (ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی (سی آر اے) کی گورننگ باڈی کے اراکین نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر سی آر اے سمیر قریشی نے کی۔

ملاقات کے دوران باہمی تعاون، پیشہ ورانہ امور، جرائم کی روک تھام میں میڈیا کے کردار اور پولیس و کرائم رپورٹرز کے درمیان روابط کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز اور ڈائریکٹر پریس سی پی او بھی موجود تھے۔ وفد میں سی آر اے کے نائب صدر عبید اللہ شاہ، جنرل سیکریٹری ندیم احمد، سیکریٹری اطلاعات آصف خان، خازن اکرم قریشی جبکہ گورننگ باڈی کے اراکین عدنان راجپوت، اورنگزیب جبار، ثاقب عالم، صبا عروج خان، اظہر زیدی، مطلوب بیگ اور وحید جیلانی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے آئی جی سندھ کو سی آر اے اراکین کی پیشہ ورانہ تربیت، فلاحی سرگرمیوں، عوامی آگاہی مہمات اور صحافیوں کو درپیش مختلف پیشہ ورانہ چیلنجز کے حل کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کرائم رپورٹرز کے کردار کو سراہتے ہوئے پولیس اور میڈیا کے درمیان مثبت اور تعمیری روابط کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے