میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے کہا ہے کہ خواتین کی خوشحالی و ترقی کیلئے پیپلز پارٹی بھرپور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ آج کی عورت معاشی ترقی اور معاشرے کی مزید بہتری کے لیے عملی زندگی کے ساتھ سیاست میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سندھ محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے میرپورخاص کے مقامی ہوٹل میں منقعد وویمن ورکرز الائنس ضلع میرپورخاص کی تقریب میں شرکاء سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کھیتوں، صنعتوں اور زندگی کے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنا لوہا منوانے والی خواتین کو سلام پیش کرتا ہو۔ آج پاکستان میں اعلیٰ عہدوں پر خواتین فائز ہیں یہ سلسلہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ شروع ہوا جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں ملک کی ترقی، خوشحالی اور خطے میں امن کے لئے ان کی شاندار کوششوں کا اعتراف نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کیا جاتا ہے دنیا کے کئی ممالک کی قیادت اس وقت خواتین کے ہاتھ میں ہے یا رہ چکی ہے، مثلاً امریکہ میں کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں، بنگلہ دیش میں حسینہ واجد وزیراعظم کے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ میں جیسنڈا آرڈن دوبارہ وزیراعظم اور جرمنی میں اینگلا مرکل چانسلر منتخب ہو چکی ہیں۔ ان مثالوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک ہوں یا ترقی پذیر ممالک، خواتین ہر جگہ کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں دیہی علاقوں میں کھیتی باڑی سے لیکر گھر کی تمام ذمہ داریاں خواتین پر ہوتی ہیں جسے وہ احسن طریقے سے سر انجام دیتی ہیں مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے خاندانوں میں عورت کا نوکری کرنا بے عزتی تصور کیا جاتا ہے۔ ایسے خاندانوں میں کسی عورت کا اپنے گھر والوں کو باعزت روزگار کے حصول کیلیے رضامند کرنا ہی بہت بڑی بات ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔ اس وقت ملک کی تقریبا 49 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والا یہ تناسب بنیادی حقوق سے محروم نہیں ہونا چاہئے اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہی گی۔ اس سے قبل سماجی رہنما محمد بخش نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ برائے کنویکشن پڑہ کر سنایا جسں کے حق میں تمام شرکاء نے ہاتھ بلند کئیے۔ تفصلات کے مطابق چارٹرڈ آف ڈیمانڈ میں وویمن ورکرز الائنس لیبر ڈیپارٹمنٹ سے فیکٹریز ایکٹ، شاپ اینڈ اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس 1969 پر مکمل عملدرآمد، ضلع کے اندر کام کرنے والی تمام رسمی اداروں کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ کرنے، لیبر قوانین اور آئی ایل او کے کنویکشن سی-81 کا نفاذ، لیبر انسپیکشن کے ڈیٹا کی رسائی، وغیرہ کے نفاذ شامل تھے۔ اس موقع پر وویمن ورکرز الائنس ضلع میرپورخاص کی خواتین رہنماؤں افشین اقبال، مریم زاہد، نجما شیخ، فوزیہ ناصر اور دیگر نے صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ برائے میرپورخاص ضلعی کنویکشن پیش کیا جبکہ ہری رام کشوری لال نے اس ضمن میں صوبائی وزیر محکمہ لیبر سے بات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنی ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی۔ اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت علی میمن اور سینئر ممبر بانھ بیلی مراد علی راہموں کی گھر والی کے فوت ہونے پر ان کے لیے دعا بھی مانگی گئی۔