Home/اہم خبریں/کراچی کا مسئلہ پارلیمنٹ سے باہر حل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے؟ عمران خان نے کراچی کے لئے پٹیشن فائل کرکے اہل کراچی پر احسان عظیم فرمایا ہے۔ اقبال ہاشمی
کراچی کا مسئلہ پارلیمنٹ سے باہر حل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے؟ عمران خان نے کراچی کے لئے پٹیشن فائل کرکے اہل کراچی پر احسان عظیم فرمایا ہے۔ اقبال ہاشمی
کراچی (نوپ نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دستخطوں سے کراچی کے لئے پٹیشن فائل کرکے اہل کراچی پر احسان عظیم فرمایا ہے۔ خان صاحب اٹھارویں ترمیم کی ان شقوں پر کیوں کام نہیں کرتے جن کا صریح نقصان کراچی کو پہنچ رہا ہے؟ کراچی کا مسئلہ پارلیمنٹ سے باہر حل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے؟ صاف مطلب یہ ہے کہ کراچی سے ووٹ لے کر پارلیمنٹ میں پہنچنے والے کراچی کے لئے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے بلکہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کا خون چوس رہی ہے اور پی ٹی آئی کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ چکی ہے۔ ایم کیو ایم کو صرف بریف کیس سے مطلب ہے۔ کراچی کے لئے پیپلز پارٹی چور ہے تو پی ٹی آئی گرہ کٹ ثابت ہو رہی ہے۔ مظلوم عوام کے لئے صرف پاسبان بلا امتیاز رنگ و نسل آواز اٹھاتی ہے اور اٹھاتی رہے گی۔ کراچی کے عوام پاسبان کے پرچم تلے متحد ہو جائیں۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ کراچی کے لوگ پی ٹی آئی کو مسترد کر چکے ہیں۔ مرکزی اور صوبائی حکمران اس آئینے میں اپنا مکروہ چہرہ دیکھ سکتے ہیں۔ جو لوگ نسلہ ٹاور کے لئے احتجاجی سیاست کر رہے ہیں وہ جب کراچی میں غریبوں کی جھگیاں مسمار کی جا رہیں تھیں اور ٹھیلے الٹے جا رہے تھے، اس وقت وہ اس منظر سے نو دو گیارہ کیوں ہو گئے تھے۔