Home / اہم خبریں / کوشش ہے میرپور رائلز کو کے پی ایل چیمپئن بنوائیں۔ مینٹور وسیم اکرم

کوشش ہے میرپور رائلز کو کے پی ایل چیمپئن بنوائیں۔ مینٹور وسیم اکرم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) لیجنڈری کرکٹر اور میرپور رائلز کے مینٹور وسیم اکرم کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کیلیے پرجوش ہیں۔ کراچی میں میرپور رائلز کے چیئرمین عبدالواجد سے ملاقات کی اور مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میرپور رائلز کی ٹیم اس بار مختلف انداز میں نظر آئے گی۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیم اچھی ہیں، کوشش ہوگی کہ میرپور رائلز کو چیمپئن بنوائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری مقصد ہے کہ نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مستقبل میں پرائم اسپورٹس اکیڈمی کے ساتھ مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے بہترین کرکٹرز کو کے پی ایل تھری میں موقع دیں گے۔ ساتھ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے بھی تیار کریں گے۔

مزید پڑھیں: راچی پریس کلب نے جبران ناصر ایڈوکیٹ کے داخلے پر پابندی عائد کردی

اس موقع پر میرپور رائلز کے چیئرمین عبدالواجد نے کہا کہ وسیم اکرم جیسے لیجنڈری کرکٹر کے ساتھ ہونے سے ہماری ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ کے پی ایل سیزن ٹو میں میرپور کی ٹیم وسیم اکرم کی موجودگی میں رائل ٹیم بنے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ کیلیے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ شائقین کو ایونٹ سے قبل مزید سرپرائز دیں گے۔ سیزن ٹو کے بعد ٹیلنٹ ہنٹ کا بھی اعلان کریں گے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

چندا آمنہّ کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات ۔۔۔ تحریر : ثانیہ قاسم ۔ چوک اعظم

حکومت صحافی برادری کا تحفظ یقینی بنائے خاتون صحافی چندا آمنہ کے ساتھ ہونے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے