نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے رہنماؤں محمد یونس راجپر ، طالب منگریو ۔شاہد علی آرائیں محمد اسلم شراعجازاحمد بابو محمد امین ،خالد تنیو اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد یونین کے ورکرز کی جانب سے چیف آفیس سکھر ایچ آر دفتر میں غنڈہ گردی کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقع کا اعلی حکام فوری نوٹس لیکر ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔مزید کہاکہ ہائیڈرو لیبر یونین کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،واپڈاہائیڈرو ورکرز یونین لیبر کی واحد نمائندہ یونین ہے یونین دشمن قوتیں نام نہاد یونین بناکر واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کو نقصان اور بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔یونین رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ واپڈا کے تمام ورکرز کا عبدالطیف نظامانی ،خورشید احمد ،نثار احمد پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔