تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا ویکسین نہ لگوانے والے دکانداروں کے قومی شناختی کارڈ بلاک اور دکانیں سیل کردی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے دکانداروں کے قومی شناختی کارڈ بلاک اور دکانیں سیل کردی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن نے کہا ہے کہ لوگوں کو کورونا وارئرس سے بچانے کیلئے ویکسین لگا کر نقصان سے بچایا جاسکتا ہے ویکسین نہ لگوانے والے دکانداروں کے قومی شناختی کارڈ بلاک اور دکانیں سیل کردی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ تعلقوں میں ویکسین لگانے والی ٹیموں کی مکمل معلومات رکھی جائے مختیار کاروں،اسسٹنٹ مختیار کاروں اور تپیداروں پر عائد ذمہ داری پوری کرائی جائے، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ٹیموں کیلئے گاڑیاں انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جائیں گی اور مکمل ٹیمیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے فراہم کی جائیں گی ویکسینیشن کے عمل میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ یونین کونسل سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ پہلے سے زیادہ ہدف پورا کیا جاسکے، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی دکانوں میں کام کرنے والوں کو ویکسینیشن کے متعلق معلومات لی جائے عام مقامات، نادرا آفس اور مارکیٹ کیلئے ویکسینیشن ٹیمیں تشکیل دی جائیں یو سی سطح پر پلان بنایا جائے روزانہ رپورٹ جمع کرائی جائے اس موقع پر انہوں نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کو سراہا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ نے یقین دلایا کہ ہر یونین کونسل میں 16 ممبر پر مشتمل 4 ٹیمیں بھیجی جائیں گی اس موقع پر پی پی ایچ آئی اور ڈاکٹر نارائن داس کی جانب سے بہتر حکمت عملی کیلئے مشورے دیے، اجلاس میں روینیو، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے