Home / اہم خبریں / ناظم جوکھیو کیس کا فیصلہ آنے تک مرکزی ملزمان کی وفاقی و صوبائی اسمبلی کی ممبرشپ معطل کی جائے۔ رفیق خاصخیلی وائس چیئرمین پی ڈی پی

ناظم جوکھیو کیس کا فیصلہ آنے تک مرکزی ملزمان کی وفاقی و صوبائی اسمبلی کی ممبرشپ معطل کی جائے۔ رفیق خاصخیلی وائس چیئرمین پی ڈی پی

کراچی (نوپ نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی نے کہا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس کا فیصلہ آنے تک وفاق اور سندھ کی صوبائی حکومت جام عبدالکریم اور جام اویس کی ممبرشپ معطل کرے۔ ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملیر کورٹ کا نکالے گئے ملزموں کو دوبارہ شامل تفتیش کرنا اور کیس کو دہشتگردی عدالت ٹرانسفر کرنا انصاف کی راہ میں زبردست پیش قدمی ہے۔ عدالت کی جانب سے بدعنوان افراد کو نااہل قرار دینے اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی جیسے فیصلوں سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوگا۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کاز سے سنگین غداری کی۔ علامہ راشد محمود سومرو
https://www.nopnewstv.com/current-rulers-have-called ‎

کورٹ کا آرڈر مظلوم اور انصاف کے متلاشی عوام کے لئے اندھیرے میں روشنی کی کرن ہے۔ عدالت نے مظلوموں کا مان رکھا۔ انصاف ملنے تک پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ناظم جوکھیو فیملی اور بیوہ کا ساتھ دے گی۔ ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو کیس پر عدالت کی جانب سے کیس کودہشتگردی عدالت بھیجے جانے کے آرڈر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی نے مزید کہا کہ ناظم جوکھیو کیس سندھ میں غریبوں پر ہونے والے ظلم کا آئینہ دار ہے۔ نہ جانے کتنے ناظم جوکھیو جبر اور خوف کے ماحول میں خاموشی سے دفن کر دئیے گئے ہیں۔

سندھ میں جتوئی کو سزا کے باوجود بھی شاہی مراعات حاصل ہیں۔ ناظم جوکھیو کے قاتلوں کے خلاف اگر پاسبان مہم نہ چلاتی تو شیریں جوکھیو کی ْآواز کو بھی خاموش کر دیا جاتا۔الطاف شکور پچھلے پینتالیس سالوں سے ظلم کے خلاف مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ سندھ کے مظلوم عوام زرداری اور الطاف حسین کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ الطاف شکور کے ساتھ ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے