تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گرینچ یونیورسٹی اپنے پندرویں کانووکیشن کا انعقاد 19 فروری کو اپنے گرینچ کمپس میں کرے گا

گرینچ یونیورسٹی اپنے پندرویں کانووکیشن کا انعقاد 19 فروری کو اپنے گرینچ کمپس میں کرے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گرینچ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سیما مغل کی سربراہی میں کانوکیشن 2022 کے سلسلہ میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر انفارمشین اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سلطان مغل، ڈائریکٹرکوالٹی کنٹرول، رب نواز، اسٹوڈنٹ پرووسٹ، نوید مغل، ہیڈ آف میڈیا افیئرز روحیل انتخاب موجود تھے۔ وائس چانسلر سیما مغل نے پریس اور میڈیا کی موجودگی کو سراہا، میڈیا اہلکاروں کو کانووکیشن کی دعوت دی اور میڈیا کو کانووکیشن کے پلان کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گرین وچ یونیورسٹی اپنے 15 ویں کانووکیشن کی میزبانی 19 فروری 2022 کو شام 06:30 بجے گرین وچ یونیورسٹی کیمپس میں کرے گی۔ کانووکیشن کی تھیم ‘امید’ جوکہ عالمی وبائی امراض کے دوران پاکستانی قوم کی طاقت اور ہر قسم کی صورتحال میں خود کو ڈھالنے کی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے، کووڈ-19 سے نکلنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اقرا یونیورسٹی نے ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی مینز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
https://www.nopnewstv.com/iqra-university-wins-hec

کانووکیشن میں معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔ پروگرام کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ گرین وچ یونیورسٹی کانووکیشن 2022 میں انڈر گریجویٹ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطحوں پر 400 سے زیادہ گریجویٹ کو تعلیمی اسناد سے نوازا جائے گا۔ 23 اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والوں کو ان کی شاندار تعلیمی اور ہم نصابی کارکردگی پر گولڈ میڈل دیا جائے گا۔ کانووکیشن میں ایسوسی ایٹ، انڈرگریجویٹ، گریجویٹ، ایم فل، اور پی ایچ ڈی کے اعزاز کے ساتھ ڈگریاں، گریجویٹس اور ان کے والدین کو ان کی کامیابیوں پر مبارک باد پیش کی جائے گی اور مجموعی طور پر معاشرے کی بہتری کے لیے پاکستانی نوجوانوں کی پرورش کے لیے گرین وچ برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

چانسلر نے مزید بتایا کہ قابل ذکر شخصیت جنہوں نے ہمارے معاشرے کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، کانووکیشن 2022 میں بطور پلیٹ فارم پارٹی ممبران شرکت کریں گے۔ ان معززین میں ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی (چیئرمین ایچ ایم آر گروپ)، ڈاکٹرسراج الدین عزیز (سابق صدر اور سی ای او، حبیب میٹروپولیٹن بینک)، ڈاکٹرایس ایم منیر (سی ای او، دین گروپ آف انڈسٹریز)، سردار یاسین ملک (چیئرمین ہلٹن فارما)۔ حسیب خان (سابق سینیٹر، چیئرمین، بروکس فارما)، سیما طاہر خان (سی ای او، ایئر ویوز میڈیا)۔ قابل ذکر شخصیات طلباء سے بھی خطاب کریں گی، طلباء کو سیکھنے کے لیے اپنی زندگی کے تجربات سے آگاہی فراہم کریں گی۔ اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری، معاشرے میں مثالی خدمات انجام دینے والے افراد کو دی جانے والی اعزازی ڈگری ہے، اس بار یہ ڈگری دو ممتاز شخصیات، احسن محمد سلیم (ڈائریکٹر، کریسنٹ اسٹیل اینڈ الائیڈ پراڈکٹس لمیٹڈ اور شریک بانی ٹی ایف سی) اور ڈاکٹر عبدالباری (سی ای او، انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک) کو پیش کی جائیں گی۔

اس کے ساتھ ہی، گرینچ کے نمایاں سابق طلباء، جن کی اپنی بیلٹ میں سماجی اور کارپوریٹ کامیابیاں ہیں، سفیان یوسفی (ڈیلوئٹ پارٹنر، یو ایس اے) اور عرفان واحد (چیئرپرسن، جی ایف ایس بلڈرز) کو الومنی ایکسیلنس ایوارڈ دیا جائے گا۔ کانووکیشن کے تمام انتظامات کووڈ-19 ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ گرینچ یونیورسٹی نے مہمانوں کی حاضری کو محدود کر دیا ہے، ڈیجیٹل طور پر تیار کردہ سمارٹ سیٹنگ پلان کا استعمال کرتے ہوئے ان کی نشست و برخواست کا انتظام کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے