تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انڈر 19 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کیلئے قاسم اکرم پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر

انڈر 19 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کیلئے قاسم اکرم پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) انڈر 19 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کیلئے قاسم اکرم پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر۔ ایشیا کپ کا انعقاد امارات میں جبکہ ورلڈ کپ کا انعقاد ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔دونوں ایونٹز کیلئے پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ شریک ہوگا، اسکواڈ کیساتھ دو ٹریولنگ ریزروز بھی شامل ہیں۔ اعجاز احمد ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، راؤ افتخار باؤلنگ کوچ اور مہتشم رشید فیلڈنگ کوچ مقرر۔ تیمور اعظم ٹیم کے مینجر ہوں گے۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، قاسم اکرم کپتان، عبدالفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، احمد خان، علی اسفند، ارحم نواب، اویس علی، فیصل اکرم، حسیب اللہہ (وکٹ کیپر)، عرفان خان نیازی، معاز صداقت، مہران ممتاز، محمد شہزاد، رضوان محمود اور ذیشان ظمیر، غازی غوری (وکٹ کیپر) اور محمد ذیشان ٹریولنگ ریزروز ہوں گے۔ اسپورٹ اسٹاف میں اعجاز احمد (ہیڈ کوچ)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، محتشم رشید (فیلڈنگ کوچ)، محمد جاوید (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، ولید احمد (اینالسٹ) اور تیمور اعظم (مینجیر) شامل ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے