تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ میں علی حیدر اور اکرام اللہ کی سنچریاں

نیشنل انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ میں علی حیدر اور اکرام اللہ کی سنچریاں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے نیشنل انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سدرن پنجاب نے علی حیدر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بلوچستان کو 127 رنز سے شکست دے دی، پہلے بیٹنگ کرتے سدرن پنجاب نے مقررہ تیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے، علی حیدر نے 83 گیندوں پر 15 چوکوں کی بدولت ناٹ آؤٹ 115 رنز بنائے، بابر ارشد نے 44 رنز بنائے، جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 26 اوورز میں 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عبدالرحمٰن، طلال احمد اور عبداللہ لطیف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری طرف کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونوخواہ نے سندھ کو 71 رنز سے ہرا دیا، آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے اکرام اللہ نے 69 گیندوں پر 11 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عدیل خان 25 اور ذین العابدین 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کے پی نے مقررہ تیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، محمد انس اور محمد خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سندھ کی پوری ٹیم 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، عبداللہ سینئر نے 31 رنز بنائے، اکبر علی، نوید اور نفیس اختر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: شہید قوم کی غیرت کی علامت ہوتا ہے۔ شہدائے پاکستان کی عظیم قربانیاں ملکی سالمیت کیلئے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
https://www.nopnewstv.com/the-martyrs-of-pakistan ‎

اُدھر ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 27 رنز سے ہرا دیا، 114 رنز کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 86 رنز پر آؤٹ ہوگئی، علی صابر 21 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد صہیب نے 3 اور اختر گل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ناردرن نے مقررہ تیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے، اسد عبداللہ نے ناٹ آؤٹ 28 اور محمد یوسف نے 25 رنز بنائے، صیار خان نے 3 اور اسد نعیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے