تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ میں پلاٹ کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم، ڈنڈوں اینٹوں کے آزادانہ استعمال سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی

میہڑ میں پلاٹ کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم، ڈنڈوں اینٹوں کے آزادانہ استعمال سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے نواحی گاؤں سولنگی میں پلاٹ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، تفصیلات کے مطابق تحصیل میہڑ کے تھانہ تھرڑی محبت کی حدود گاؤں سولنگی میں ناریجہ اور سمیجہ برادری کے دو گروپوں میں پلاٹ کے معاملے پر تصادم ہوا ہے، تصادم میں ڈنڈوں اینٹوں کے آزادانہ استعمال سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سلیمان۔ برکت۔ نادر۔ مسمات شبانہ سمیجو اور سروان ناریجو شامل ہیں، پولیس نے زخمیوں کو لیٹر دے کر تعلقہ ہسپتال میہڑ منتقل کر دیا ہے آخری اطلاع تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے چار ٹیموں کا اعلان کر دیا ایونٹ 11 اگست سے ملتان میں شروع ہوگا

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 ڈومیسٹک سیزن کے آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے