تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، بابراعظم کی حکمرانی بدستور برقرار

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، بابراعظم کی حکمرانی بدستور برقرار

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، بابراعظم کی حکمرانی بدستور برقرار ہے۔ آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں ویرات کوہلی بدستور دوسری جبکہ روہت شرما تیسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ چوتھی پوزیشن پر نیوزی لینڈ کی روز ٹیلر، پانچویں پر ارون فنچ، چھٹی پر جونی بریسٹو، ساتویں پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، آٹھویں پر کوانٹن ڈی کک، نویں پر شائی ہوپ اور دسویں پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن ہیں۔ باؤلنگ کے شعبے میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10میں شامل نہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹرینٹ بولٹ پہلے، جوش ہیزل ووڈ دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے، کرس ووکس چوتھے، مہدی الحسن پانچویں، میٹ ہنری چھٹے، جسپریت بمراہ ساتویں، مچل اسٹارک آٹھویں، شکیب الحسن نویں اور کگیسو ربادا دسویں نمبر پر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی 13ہویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں۔ افغانستان کے محمد نبی دوسرے، انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے، افغانستان کے راشد خان چوتھے، نیوزی لینڈ کے مچل سنٹنر پانچویں، انگلینڈ کے بین اسٹوک چھٹے، نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرانڈ ہوم ساتویں، آٹھویں نمبر پر پاکستان کے عماد وسیم، نویں نمبر پر بھارت کے رویندرا جڈیجا جبکہ دسویں نمبر پر زمبابوے کے سکندر رضا ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے