تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ 13 فروری سے شروع ہوگا مقابلے میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کریں گی

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ 13 فروری سے شروع ہوگا مقابلے میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کریں گی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر ڈے کے موقع پر سیپاک ٹاکرا چیمپئن  شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ ڈائریکٹر سید اسرار الحسن عابدی اور آرگنائزنگ سیکریٹری خاور احمد ہونگے۔ اس حوالے سے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ناصر معین عثمانی (چیئرمین سندھ سیپاک ٹاکرا) سید اسرار الحسن عابدی (سیکریٹری سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن )، فیصل خان( سینئر وائس پریذیڈنٹ) عبید بکالی (وائس پریذیڈنٹ ) صادق عباس (پریذیڈنٹ کراچی سیپاک ٹاکرا) خاور احمد ( سیکریٹری کراچی سیپاک ٹاکرا) چیف کوآرڈینیٹر عثمان زبیر، سندھ کوآرڈینیٹر عامر کفایت، انیلا خان (وومنز کورڈینیٹر سندھ) افشین صدیقہ( وومنز کوآرڈینیٹر کراچی) سیکریٹری ایسٹ زوہیر علی، سیکریٹری سینٹرل حافظ منصور، مریم خاور، عزیزالدین، فریحہ نے بھی شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے چار ٹیموں کا اعلان کر دیا ایونٹ 11 اگست سے ملتان میں شروع ہوگا

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 ڈومیسٹک سیزن کے آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے