تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ارکان اسمبلی کی بدتہذیبی سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے۔ بجٹ کی کاپیز پھاڑنا اسمائے مقدسہ اور معزز ایوان کی توہین ہے۔ الطاف شکور

ارکان اسمبلی کی بدتہذیبی سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے۔ بجٹ کی کاپیز پھاڑنا اسمائے مقدسہ اور معزز ایوان کی توہین ہے۔ الطاف شکور

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ارکان اسمبلی کی بدتہذیبی سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ ڈائیلاگ کی بجائے بجٹ کی کاپیز پھاڑنا اسمائے مقدسہ اور معزز ایوان کی توہین ہے۔ کیا توہین اسمائے مقدسہ کی سزا صرف غیر مسلموں کے لئے ہے؟ نام نہاد معززین پر قانون لاگو کیوں نہیں ہوتا؟ مقدس ناموں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف اسی تعزیرات کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں جو غیر مسلموں کے خلاف توہین رسالت پر درج ہوتے ہیں۔ اسمبلی میں کی گئی اچھل کود سے اندازہ ہوتا ہے کہ ارکان اسمبلی کسی بھی ایشو پر بحث کی قابلیت نہیں رکھتے۔ انہیں قوم قومی مسائل اور انکے حل سے کوئی دلچسپی نہیں، فقط اپنے مفادات اور اقتدار عزیز ہے۔ بد تہذیب ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کرکے انکوائری کی جائے۔ پاسبان اسٹیئرنگ کمیٹی کی آن لائن میٹنگ میں پارلیمنٹ میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے برپا کئے گئے طوفان بدتمیزی پر گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی پارلیمنٹ اور قوم پر بوجھ ہیں، ان کے رویوں سے ان کے کردار اور تربیت کا بخوبی اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ ارکان پارلیمنٹ قوم کی نمائندگی کے قابل ہی نہیں ہیں۔ ارکان اسمبلی اپنے لئے مراعات کے بل پر اچھے بچے بنے ہوئے تھے جبکہ بجٹ جیسے قومی اہمیت کے ایشو پر اصطبل جیسا ماحول پیدا کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کی کاروائی سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ملک ترقی کیوں نہیں کر رہا ہے؟ قوم اپنے نمائندوں پر نگاہ رکھے۔ غیر سنجیدہ، بد تہذیب اور نااہل ارکان کو دوبارہ منتخب نا کیا جائے۔ پارلیمنٹ میں اچھالی جانے والی آئین کی کاپیوں پر اللہ اور اس کے رسول کے نام مبارک لکھے ہوئے تھے۔ کوئی مسلمان بھی اگر اسمائے مقدسہ کی توہین کا مرتکب ہو گا تو اسے کسی قیمت پر بھی گرین سگنل نہیں دیا جاسکتا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے