Home/اہم خبریں/میرپورخاص ضلعی وکلاء بار نے میرپورخاص ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام تک ہفتہ وار 1 گھنٹے کا احتجاجی کیمپ لگا کر وکلاء پرامن احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا
میرپورخاص ضلعی وکلاء بار نے میرپورخاص ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام تک ہفتہ وار 1 گھنٹے کا احتجاجی کیمپ لگا کر وکلاء پرامن احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا
میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ضلعی وکلاء بار نے میرپورخاص ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام تک ضلعی عدالت کے احاطے میں ہفتہ وار ایک گھنٹے کا احتجاجی کیمپ لگاکر وکلاء پرامن احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا۔ احتجاجی کیمپ کا تسلسل بینچ کے قیام تک ہفتہ وار بروز جمعہ دن گیارہ سے بارہ بجے مقامی عدالت کے احاطے میں جاری رہے گا۔ ہفتہ وار احتجاج کرنے کا مقصد غریب ساٸلین کو عدالتی کارواٸیوں میں رکاوٹ کی تکالیف سے بچانا مقصود تھا۔ آج احتجاجی کیمپ کا آغاز ضلعی بار کے صدر میر پرویز تالپور اور جنرل سیکرٹری مسعود احمد لغاری کی سربراہی میں ہوا جس میں سندھ بار کونسل کے رکن میر نعیم تالپور، معروف قانون دان ایڈوکیٹ حاجی قلندر بخش لغاری، سندھ یوناٸیٹڈ پارٹی کے ڈویژنل صدر منظور میمن، گسٹا وفد، ایڈوکیٹ شوکت راہموں، ضلعی بار و ڈویژن کی صحافت کے مرکزی رہنماء اور ہر دلعزیز شخصیت ساٸیں محمد ہاشم شر سمیت، میڈیا تشہیر کے لیے ایوان صحافت کی ٹیم، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، صحافیوں اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی انکا کہنا تھا کہ گذشتہ پندرہ سالوں سے ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کا جاٸز مطالبہ کیا جارہا ہے، پچاس لاکھ آبادی کے پسماندہ ڈویژن میرپورخاص میں ہاٸیکورٹ بینچ کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے ماضی میں کٸی بار میرپورخاص ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا وعدہ کیا گیا لیکن تاحال بینچ قائم نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ ضلعی بار کا سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین چیف جسٹس صاحبان، صوباٸی چیف جسٹس صاحبان، ہاٸیکورٹ کے جسٹس صاحبان سمیت کٸی معروف قانون دان و وزراء دورہ کرچکے ہیں اور وعدہ کرکے گٸے ہیں کہ وہ یہاں ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کو یقینی بنانے کی عملی کوشششیں کریں گے تاہم آج ضلعی بار کے تمام سینٸیرز و جونٸیرز وکلاء نے اپنے ڈویژن کے غریب ساٸلین کی تکالیف کو دیکھتے ہوٸے عملی پرامن احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے جو بینچ کے قیام تک جاری رہے گا۔