سکھر (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے پریس کلب سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود سندھ حکومت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات اور ویژن کے لحاظ سے بہترین بجٹ پیش کیا عام عوام کے لیے بہت کچھ رکھا گیا ہے تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے مزدور کی اجرت 25 ہزار کی گئی ہے سب سے زیادہ کارکردگی سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں عوام کا بہترین علاج کیا جارہا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت تھر میں ائیر پورٹ قائم کرنے جارہی ہے کراچی میں نوری آباد میں پاور پلانٹ لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس امن و امان کی صورتحال بہتر بنارہی ہے شہید اہلکاروں نے قربانیاں دیں ہیں کراچی میں رینجرز نے امن قائم کیا ہے۔ حکومتی وزیر اور اراکین اپوزیشن کی تقریر کے دوران شور مچایا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مہنگائی کے سبب غریب طبقہ روٹی کے لیے بھی سخت پریشان ہے حکومت کے کرپشن کے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں وزیر اعظم نوٹس لے رہے ہیں لیکن احتساب نہیں ہورہا اپوزیشن کے افراد کے خلاف جے آئی ٹی قائم کی گئی ہے ہماری کوشش ہے کہ عام عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں الیکشن میں پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ اور سیٹیں ملی ہیں ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں 2018 کے الیکشن میں جعلی ووٹ کے ذریعے حکومت قائم ہوئی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملتان سکھر موٹر وے کو روکا گیا اور حیدرآباد موٹر وے اب تک شروع نہیں کیا ہے وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے آج تک نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ریلوے برج سکھر، بیراج کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے لینس ڈاﺅن برج اور سکھر بیراج کی مرمت اور خوبصورتی کے لیے فنڈز رکھے ہیں سکھر میں نئی برج کی تعمیر کرنے جارہے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کے لیے فنڈز رکھے ہیں روہڑی اور سکھر میں پینے کے صاف پانی کے لیے رقم مختص کی گئی ہے ڈرنیج اور سڑکوں پر کام جاری ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن واقعے میں لسانیت پرستوں کے ہاتھوں میں الطاف حسین کی تصاویر تھیں سندھ کو کس طرف دھکیلا جارہا ہے اردو بولنے والے لسانی فساد کرانے والوں کی باتوں میں نہ آئیں سندھی پاکستان مخالف نعرے بازی میں نہ آئیں سندھی پاکستان بنانے والے ہیں الطاف حسین کی تصاویر کے ساتھ پاکستان مخالف نعرے بازی کی گئی بحریہ ٹاﺅن کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے عوام نے ملکیت فروخت کرکے گھر لیے ہیں۔