Home / اہم خبریں / تیسرے شاہ پریمئیر لیگ کا افتتاح پروفسر اعجاز احمد فاروقی نے بال کو ہٹ لگا کر کردیا

تیسرے شاہ پریمئیر لیگ کا افتتاح پروفسر اعجاز احمد فاروقی نے بال کو ہٹ لگا کر کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے ڈاکٹر جنید علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم، کارساز پر تیسری شاہ پریمئیر لیگ کا افتتاح سابق رکن پی سی بی گورننگ بورڈ پروفسر اعجاز احمد فاروقی نے بال کو ہٹ لگا کر کیا، ان کے ساتھ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شازیب نظر، الفا کے اسپورٹس ڈائریکٹر ماجد رسول، سینئر ٹی وی آرٹس محمّد نظر خان، اسپورٹس ٹیچر کاشف احمد فاروقی اور دیگر اسپورٹس شخصیت بھی موجود تھے۔ لیگ چار فروری تک جاری رہے گی۔ جس میں 12 سال سے 18 سال تک کے پلئیرز حصہ لے رہے ہیں، ایونٹ میں چار ٹیموں کے پلئیرز شامل ہیں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شاہزیب نظر نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لیگ کا بہترین انعقاد کیا گیا ہے مسلسل تیسری مرتبہ شاہ پریمئیرلیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: المرکز ربانی مسجد میراں ناکہ لیاری میں حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں رحمت اللّه قریشی طاہری کی زوجہ مرحومہ کا رسم قل
https://www.nopnewstv.com/hazrat-allama-maulana-khalifa

پروفسر اعجاز احمد فاروقی نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ نوجوانوں کیلئے بے حد ضروری ہیں پلئیرز میں ایک دوسرے سے مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا، لیگ کے افتتاحی میچ میں شاہ ایگل نے شاہ لونز کو 21 رنز سے شکست دے دی، شاہ ایگل کے حارث ایاز نے 52 رنز اور دو وکٹز بھی لی اور ان کو مین اف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا۔ اور شاہ لونز کے حارث شاہد نے 53 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو شکست نہ بچا سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے