تازہ ترین
Home / اہم خبریں / المرکز ربانی مسجد میراں ناکہ لیاری میں حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں رحمت اللّه قریشی طاہری کی زوجہ مرحومہ کا رسم قل

المرکز ربانی مسجد میراں ناکہ لیاری میں حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں رحمت اللّه قریشی طاہری کی زوجہ مرحومہ کا رسم قل

کراچی (نوپ نیوز) المرکز ربانی مسجد میراں ناکہ لیاری میں حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں رحمت اللّه قریشی طاہری کی زوجہ مرحومہ کا رسم قل و سوئم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا قرآن خوانی کے بعد محفل نعت و بیان کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں رحمت اللّه قریشی طاہری نقشبندی نے کیا اور آخر میں ملک پاکستان کے مشہور و معروف ثنا خواں حضرات جن میں سید فہد واحد علی شاہ طاہری، شبیر احمد نیازی طاہری، محمد فہیم طاہری، عبدالخالق طاہری، محمد سلیم طاہری، محمد شعیب طاہری اور دیگر نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔

مزید پڑھیں: لاڑکانہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں۔ محبت علی کھوڑو جنرل سیکریٹری جے یو آئی ضلع لاڑکانہ
https://www.nopnewstv.com/protection-of-the-rights ‎

اس تقریب میں جمیع خلفاۓ کرام و جمیع علماۓ کرام ، رشتے دار دوست احباب اور جماعت کے کثیر تعداد میں فقرا نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے