تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورنگی سے بیک لوگ اور گلیوں سے کچرا صاف کرنے کے لئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ڈی ایم سی کے ساتھ تعاون کرے گا۔ زبیر احمد چنہ

کورنگی سے بیک لوگ اور گلیوں سے کچرا صاف کرنے کے لئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ڈی ایم سی کے ساتھ تعاون کرے گا۔ زبیر احمد چنہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں چائنیز کمپنی گینسو کنسٹرکشن انویسٹمنٹ کے عہدیداران مسٹر لی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، ایڈمنسٹریٹر کورنگی ساجدہ قاضی، ڈائریکٹر آپریشن فرید مگسی کے علاوہ دیگر افسران اور چائنیز کمپنی کے عہدیداران موجود تھے۔ واضح رہے کہ چائنیز کمپنی اکتوبر میں ایک زون سے کچرا اٹھانے کا آغاز کر دے گی جبکہ مشینری اور گاڑیاں آنے کے بعد بالترتیب دسمبر تک تمام زونز میں کام کا آغاز کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورنگی سے بیک لوگ اور گلیوں سے کچرا صاف کرنے کے لئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ڈی ایم سی کے ساتھ تعاون کرے گا اس سلسلے میں ایم ڈی زبیر چنہ نے ڈی ایم سی کورنگی، سالڈ ویسٹ کے افسران اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ تین مہینے کا پلان مرتب دیں اور صفائی مہم کے ذریعے کورنگی کے ایک ایک پوائنٹ کو صاف کریں انہوں نے جلد از جلد پلان مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے مزید کہا کہ پہلے 15 دن میں جمع شدہ کچرا (بیک لوگ) صاف کیا جائے گا باقی دن گلیوں سے اور تازہ کچرا اٹھایا جائے گا تاکہ کچرا دوبارہ جمع نہ ہو۔ مزید براں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کورنگی کی درخواست پر یو سی وائز پلان مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دریں اثناء انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی کورنگی کی جو گاڑیاں معمولی خراب ہیں انہیں فوراًٹھیک کرکے استعمال میں لائیں۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے چائنیز کمپنی کو ڈی ایم سی کے سینیٹری ورکزز کی سلیکشن جلد از جلد شیڈول کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ آپریشن کے لئے جلد از جلد سینٹری ورکرز کا انتخاب کریں اور سینیٹری ورکرز کا ڈیٹابیس بنائیں۔ انہوں نے ڈی ایم سی کورنگی کو ہدایت کی کہ یارڈ اسفالٹ پلانٹ کو فوری طور پر چائنیز کمپنی کے حوالے کیا جائے تاکہ چائنیز کمپنی اپنے دفاتر اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے پلاننگ کریں اور تعمیر کے کام کا جلد آغاز کریں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کورنگی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم سی کورنگی کی انتظامیہ اس سلسلے میں مکمل تعاون کرے گی اور خراب گاڑیوں کے معائنے کا کام جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے