کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مرکزی رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک نے کہا کہ حکومت سندھ اور کمشنر کراچی ماہ صیام میں گراں فروشی کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔ شہر میں تمام اشیاء خرد و نوش کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کردیا گیا ہے۔ پھل، سبزیاں بھی دگنے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔ طاہر ملک نے کہا کہ شہری پہلے ہی لاک ڈاؤن کے سبب پریشانی کا شکار ہیں اور معاشی بدحالی کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ گراں فروشوں نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے، بڑھتی مہنگائی، لاک ڈاؤن اور کورونا شہریوں کے حوصلے پست کر رہے ہیں۔ حکومت اور کمشنر کراچی شہریوں کے دگرگوں حالات کا احساس کریں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانہ اور سزا دیں۔ حکومت سندھ بھی وفاقی حکومت کی طرح شہریوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔ پھل و سبزیوں کو آدھی قیمتوں میں فروخت کیا جائے۔ طاہر ملک نے مزید کہا کہ حکومت سندھ ہمیشہ سے شہریوں کو ریلیف پہچانے میں ناکام رہی ہے۔ حکومت سندھ اپنی روش چھوڑے اور عوام کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ایس ایس پی میرپورخاص کے ہدایات کی روشنی میں ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ملزمان گرفتار، دیسی شراب و گٹکے برآمد
https://www.nopnewstv.com/operations-of-va…lice-stations-of/