تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یوم غازیان پولیس پر غازیوں کو یاد کرنا اور ان کی بہادری کے بارے میں بات کرنا خوش آئند ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز

یوم غازیان پولیس پر غازیوں کو یاد کرنا اور ان کی بہادری کے بارے میں بات کرنا خوش آئند ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کی خصوصی ہدایت پر یکم اگست 2021 کو یومِ غازیانِ پولیس کے حوالے ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز تھے، اس تقریب میں ہزارہ بھر سے پولیس افسران نے شرکت کی جن میں ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایاز سلیم رانا، ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان، ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد اعجاز احمد، ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان، ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد اشتیاق خان، ایڈیشل ایس پی ہری پور ایاز خان، ڈی ایس پی یاسین جنجوعہ کے علاوہ ہزارہ بھر کے 58 غازی پولیس افسران و جوانوں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد اشتیاق نے سنبھالے۔ اس تقریب کا مقصد پولیس کے ان باہمت افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا کہ جنہوں نے مختلف مواقع پر بڑی بہادی اور دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو پست کرتے ہوئے غازی کا خطاب حاصل کیا اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کا یہ اقدام سراہنے والا ہے پہلے ہم یوم شہداء پولیس تو مناتے تھے لیکن غازیوں کے بارے میں لوگوں کو علم نہیں ہوتا تھا کہ انہوں نے بھی اپنے ملک و قوم کی بقاء کی خاطر اپنی جانیں پیش کیں اور غازی ہو کر لوٹے۔ یکم اگست 2021 کو یوم غازیان پولیس پر غازیوں کو یاد کرنا اور انکی بہادری کے بارے میں بات کرنا خوش آئند ہے اس تقریب کا انعقاد سے غازیوں اور دیگر پولیس جوانوں کا مورال بلند ہوگا اور غازیوں کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی۔ بہت سے غازی ایسے ہیں کہ دوران ڈیوٹی انہوں نے بے انتہائی تکالیف کا سامنا کیا جس سے ان کی ساری زندگی متاثر ہوئی انکے قیمتی اعضاء متاثر ہوئے۔ اس موقع پر اپنی پولیس فورس کے افسران اور جوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک دشمن عناصر ایک دفعہ پھر پاکستان کے امن و امان کو خراب کرنے اور دہشتگری کی فضاء کو دوبارہ قائم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہو رہے ہیں ہمیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک دفعہ پھر اپنے حوصلوں کو بلند کرنا ہوگا دوران ڈیوٹی پولیس افسران و جوان اپنے تمام حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے اور چاک و چوبند ہوکر اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ ہمارے دشمنوں کو موقع فراہم نہ ہوسکے وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب ہو سکیں۔ تقریب میں شریک ہزارہ بھر کے 58 غازی پولیس افسران و جوانوں میں ڈی آئی جی ہزارہ، ڈی پی او مانسہرہ، لیفیننٹ جنرل (ر) ایاز سلیم رانا اور ڈی پی او بٹگرام نے چیک بھی تقسیم کیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے