تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع وسطی میں ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم

ضلع وسطی میں ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے ضلع وسطی میں عوام کو پریشانی اور دشواری سے بچانے کے لئے خصوصی ویکسینیشن سینٹرز قائم کرنے کی خاطر ضلع وسطی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مختیار کار لیاقت آباد عامرشاہ،اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ریاض شیخ، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف اور ڈائریکٹر سینیٹیشن بلدیہ وسطی اختر رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت سندھ تمام وسائل برؤے کار لارہی ہے اور زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن سینٹرز قائم کر رہی ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد کورونا کے خلاف ویکسینیٹ کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلع وسطی کی انتظامیہ بھی ضلع وسطی کی عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگانے والوں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع وسطی میں ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن سینٹرز کے لئے موضوع جگہ کا انتخاب نہایت ضروری ہے جہاں زیادہ سے زیادہ افراد اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے بیٹھنے کی جگہ کے ساتھ ساتھ ویکسین لگانے والے افراد کے آنے جانے کے لئے الگ الگ راستے بھی موجود ہوں جبکہ ویکسین سینٹرز کے انتخاب میں اس بات کا بھی خیال رکھا جارہا ہے کہ عوام کو ان سینٹرز پر پہنچنے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ باآسانی مہیا ہو جبکہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے لئے معقول پارکنگ کی جگہ موجود ہو۔ اس سلسلے میں انہوں نے گرین بس سروس کے مختلف اسٹیشن، انو بھائی پارک ناظم آباد، مرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا، چلڈرن ہسپتال نیو کراچی و دیگر مقامات کا دورہ کیا، واضح رہے کہ مزکورہ اقدامات اٹھانے کی تجویز پر متعلقہ بااختیار اتھارٹی سے اجازت طلب کی جائے گی تاکہ ضلع وسطی کی عوام کو 24 گھنٹے ویکسین لگانے کی سہولت مہیاء کی جاسکے اس موقع پر مختیار کار لیاقت آباد عامرشاہ، اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ریاض شیخ، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف اور ڈائریکٹر سینیٹیشن بلدیہ وسطی اختر رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے