تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں ہائیکورٹ سرکٹ بینچ کے قیام کے اہم عوامی ایشو کو ایم کیو ایم (پاکستان) اعلیٰ ایوانوں میں اٹھائے گی۔ ایم کیو ایم میرپورخاص ڈسٹرکٹ

میرپورخاص میں ہائیکورٹ سرکٹ بینچ کے قیام کے اہم عوامی ایشو کو ایم کیو ایم (پاکستان) اعلیٰ ایوانوں میں اٹھائے گی۔ ایم کیو ایم میرپورخاص ڈسٹرکٹ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم کیو ایم میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن، لیگل ایڈ کمیٹی کے انچارج قدیر چوہان ایڈوکیٹ پر مشتمل وفد نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص کے قیام کیلیئے جاری ہڑتالی کیمپ میں وکلاء یکجہتی کے حوالے سے دورہ کیا۔ اس موقع پر سندھ بار کونسل کے رکن میر نعیم تالپور ایڈوکیٹ، بار کے صدر میر پرویز تالپور، جنرل سیکریٹری مسعود لغاری ایڈوکیٹ، ہاشم شر ایڈوکیٹ سمیت سینئر وکلاء نے وفد کا استقبال کیا۔ وکلاء رہنماوں اور وفد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم نے کہا کہ حق پرست رکن اسمبلی ڈاکٹر ظفر احمد کمالی نے میرپورخاص میں ہائیکورٹ سرکٹ بینچ کے قیام کیلیئے اسمبلی میں قرارداد پیش کی جوکہ منظور ہوچکی تھی مگر افسوس میرپورخاص ڈویژن کے 70 لاکھ عوام کے اس عوامی مسئلے کو پیپلز پارٹی کی حکومت اب تک حل نہیں کر سکی ہے۔ انہوں نے وکلاء رہنماوں کو یقین دلایا کہ اس اہم عوامی ایشو کو ایم کیو ایم (پاکستان) اعلیٰ ایوانوں میں اٹھائے گی۔ وکلاء رہنماؤں نے متحدہ وفد کے خیالات و حمایت کو سراہا اور کیمب آمد پر شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے