Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کے پاس صرف سندھ کارڈ رہ گیا ہے، سندھ کے لوگ جانتے ہیں سندھ کا دشمن کون ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت کے پاس صرف سندھ کارڈ رہ گیا ہے، سندھ کے لوگ جانتے ہیں سندھ کا دشمن کون ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو، اراکین اسمبلی ارسلان تاج، شاہنواز جدون ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالوہاب بلوچ، ممتاز گوپانگ، جانشیر جونیجو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت کے پاس صرف سندھ کارڈ رہ گیا ہے، وزیراعلیٰ نے جھوٹ پر مبنی باتیں کی، سندھ کے لوگ جانتے ہیں سندھ کا دشمن کون ہے، کے آئی ڈی سی ایل کا افتتاح 2016 میں نواز شریف نے کیا، قائم علی شاہ اس وقت ساتھ کھڑے تھے،یہ کمپنی ایسٹ اندیا کمپنی ہے تو مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ لارڈ ماؤنٹ بیٹن ہیں، کراچی سمیت پورے سندھ میں کام ہونا چاہیے، تھوڑی شرم کریں نفرتیں نہ پھیلائیں، یہ نوسرباز لوگ ہیں، ہر سال بجٹ بڑھتا ہے کتاب کا وزن بڑھ جاتا ہے، کرپشن کی کتاب کا وزن بھی بڑھ جاتا ہے، یہ سندھ کی غریب عوام کا پیسہ ہے،1461 ارب کی کرپشن پیپلز پارٹی نے کی، اس پی ایس ڈی پی میں سندھ کو حصے سے زیادہ پیسہ دیا، سندھ میں زیادہ احساس محرومی ہے، اس کے علاقہ کرونا وبا سے بچاؤ کی ساری ویکسین بھی وفاق نے فراہم کی ہے، 18 ویں ترمیم کے تحت صحت کے معاملات صوبے کے ہیں، ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں سندھ حکومت ان کی تنخواہ کھا گئے، وفاقی حکومت نے 65 ارب روپے احساس پروگرام میں سندھ کو دیے، بی آئی ایس پی چیئرمین کے کرپشن میں وارنٹ نکل چکے ہیں، وہ کرپشن کرکے یہاں سے مفرور ہوچکے ہیں، پیپلز پارٹی کو سندھ اور سندھ کی عوام کا نہیں اپنے پیٹ کا درد ہے، جب ڈاکوؤں کا مسئلہ آیا تو سندھ حکومت نے پانی کا شوشہ چھوڑ دیا، بحریہ اشو پر دو نمبری شروع ہوگئی، ایک دم سندھ سے زیادتی کا ڈھونگ شروع کردیا، تین دن پہلے میٹنگ تھی اس میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ایک لفظ نہیں کہا، سندھ حکومت نے 13 سال 7880 ارب روپے ان کے پاس آئے، غیر ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ہوتا رہا، 2008 میں 244 ارب دیے گئے، 5 سال میں 609 ارب خرچ اور 44 فیصد خرچ ہوئے، یہ ان کے اپنے محکمے پی اینڈ ڈی کی رپورٹ ہے، جس میں کرپشن بتائی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے سندھ کی عوام کو بڑے بڑے پروجیکٹ دیئے ہیں ایک ہزار ارب سے زیادہ کی رقم کراچی سے گھوٹکی تک سندھ پر خرچ ہورہی ہے۔ 1100 ارب کا پیکیج 625 ارب وفاق کے تھے، 446 ارب کا پیکیج بھی سندھ کو دیا گیا جس سے کام شروع ہو چکا ہے، اگلے تین سال میں سارے پروجیکٹ مکمل ہوجائیں گے، انہیں بدین لالو کھیت کے روڈ گلیاں گٹر نالے بننے پر تکلیف ہے، یہ بلاول ہاؤس سی ایم ہاؤس، راول ہاؤس، سیال ہاؤس کو سندھ سمجھتے ہیں، اب دو نہیں ایک پاکستان چلے گا، یہ کہتے ہیں ہمیں کیش دیدو تاکہ آسانی سے کرپشن کی جائے، وزیراعلیٰ کے الفاظ بے بنیاد تھے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا سندھ کا ایک سیاستدان ٹارزن بننے کی کوشش کررہا ہے، سہیل انور سیال آجکل پانی کے اشو پر اچھل رہے ہیں، سہیل انور کا بولنا شاید مراد علی شاہ کے لیے خراب ثابت ہوگا، سہیل انور سیال بھٹو بننے کی کوشش کررہا ہے، پانی سندھ کا اشو ہے سندھ ہماری ہے، پورے سندھ میں پانی نہیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم سندھ کی عوام سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کریں گے، ہم آج سے ایک نیا ٹرینڈ شروع کررہے ہیں، یہ 14 سالوں سے مست ہاتھی بنے ہوئے ہیں، دو لوگ سہیل انور سیال کے انور پیلس اور شرجیل میمن کے راول پیلس کا حساب دیا جائے، بلاول پارٹی چیئرمین ہیں ان محلات کا جواب دیا جائے، سہیل انور کے والد ایکسین تھے ایریگیشن میں، ہم ان کے والد کی عزت کرتے ہیں، مرحوم کا نام ان کی اولاد خراب کررہی ہے، 2008 میں سہیل انور سیال کے پاس ایک گاڑی تھی، میں ہائیر ٹیکس پیئر ہوں میری تمام جائیداد رجسٹر اور منی ٹریل موجود ہے، بلاول سے امید رکھتے ہیں وہ اس کا جواب دیں گے، اگر شہید بی بی زندہ ہوتی تو یہ انور پیلس اور راول محل نہیں بنتے، ایک ایم پی ایز پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے، اپنی مرضی کے ایم پی اے لیے جائیں، اس معاملے پر انکوائری کی جائے، سندھ حکومت کوئی این او سی دینے کے لیے تیار نہیں، سروے شروع ہوئی یوسی نثار کھڑو کی تھی، نثار کھوڑو اپنی پولنگ بھی نہیں جیت سکے، اس یوسی کے سروے کیا تو لوگ پھول لیکر مجھے پہنانے آئے، لوگوں نے کہا جس دن سروے ہوا اسی رات پیپلز پارٹی نے کام کروادیا، ہماری آواز کی وجہ سے یہ کام کروا رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے