Home / اہم خبریں / کراچی میں پی ڈی ایم کی قیادت میں 13 اگست کو ہونے والا جلسہ مؤخر کیا گیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری

کراچی میں پی ڈی ایم کی قیادت میں 13 اگست کو ہونے والا جلسہ مؤخر کیا گیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ تیرہ اگست کو ہونے والا جلسہ پی ڈی ایم قیادت نے مؤخر کیا ہے۔ پی ڈی ایم کا جب بھی کوئی جلسہ ہوتا ہے کورونا بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔ مرکز کی طرح سندھ حکومت بھی پی ڈی ایم سے خوفزدہ ہے۔ حکومت سندھ نے کورونا کو آڑ بنا کر لاک ڈاؤن لگایا۔ لاک ڈاؤن کی آڑ لے کر سندھ اور مرکزی حکومت کب تک چھپتی رہے گی۔ میاں شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین کی مشاورت پر جلسہ موخر کیا گیا ہے۔ جلسہ کی نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے