تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تعلیمی اداروں میں تمام ویکسینیٹڈ اسٹاف کو اسکول بلاکر تعلیمی سرگرمیوں کو فوری بحال کیا جائے۔ دانش الزماں چیئرمین پرائویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن

تعلیمی اداروں میں تمام ویکسینیٹڈ اسٹاف کو اسکول بلاکر تعلیمی سرگرمیوں کو فوری بحال کیا جائے۔ دانش الزماں چیئرمین پرائویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین پرائویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن دانش الزماں نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 2 اگست سے 8 اگست تک کے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران دیگر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق جو سختیوں میں نرمی کی گئی ہے اس ہی انداز میں تعلیم کو ترجیحات میں شامل رکھتے ہوئے فوری طور پر اس ایک ہفتے کے لیے تعلیمی اداروں کو آن لائن اور ہوم بیس لرننگ سسٹم کے تحت محدود تعداد میں تمام ویکسینیٹڈ اسٹاف کو اسکول بلاکر تعلیمی سرگرمیوں کو فوری بحال کیا جائے۔ حکومت اس بات کا اعتراف کرے کہ تعلیمی ادارے خاص طور پر نجی تعلیمی ادارے اپنے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے ایس او پیز پر بہترین عمل درآمد کروا رہے ہیں۔ ہمیں اپنی قوم کو کورونا کے ساتھ ساتھ جہالت کے اندھیروں سے بھی محفوظ رکھنے کے فوری اقدامات کرنے چاہیے۔ اگر حکومت تعلیمی اداروں کو ہوم بیس لرننگ سسٹم اور محدود انداز میں اساتذہ کو اسکول بلاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی تو یہ سراسر تعلیم دشمن عمل ہی ہوگا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے