اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان تھرو بال فیڈریشن نے نیشنل مینز تھرو بال چیمپیئن شپ کے لئے مختلف کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، چیمپئین شپ 5 سے 7 اگست تک ناران میں کھیلی جائے گی، پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئین شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئین شپ کو احسن طریقے سے منعقد کروانے کے لئے پاکستان تھرو بال فیڈریشن نے مختلف پانچ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں آرگنائزنگ کمیٹی، ٹیکنیکل کمیٹی، ریفریز کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی اور گراؤنڈ کمیٹی شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے صدر خلیق الرحمن آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ بہرکرم کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ سنیئر وائس چیئرمین مقبول آرائیں، نائب صدور ارشد حسین، رانا سجاد اکبر اور منظور احمد سرپرہ دیگر ممبران میں فائزہ عامر، منیبہ افتخار، عدنان وہرا، رانا تنویر احمد اور ارشد خاں شامل ہیں، فائزہ عامر ٹیکنیکل کمیٹی کی سربراہ ہونگی اور دیگر ممبران میں عائشہ رزاق، مقبول آرائیں، ارشد حسین، منظور احمد سرپرہ، رانا سجاد اکبر اور عدنان ترین شامل ہیں۔ استقبالیہ کمیٹی میں ارشد حسین (چیئرمین) اور دیگر ممبران میں معین الدین، بہرکرم اور سمیع اللہ مروت شامل ہیں۔ عائشہ رزاق ریفریز کمیٹی کی سربراہ ہونگی دیگر ارکان عروج سعید، بابر سلیم الدین، ابو سفیان، عائشہ امان، فضل راجپوت اور کامران احمد شامل ہیں، گراؤنڈ کمیٹی میں ارشد حسین، سمیع اللہ مروت، ذوالفقار خان اور ڈاکٹراوج ظہور شامل ہیں۔