Home / اہم خبریں / ملک و قوم کی خدمت کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم

ملک و قوم کی خدمت کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) ملک و قوم کی خدمت کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور دوران ڈیوٹی اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کے اس جذبے کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم نے ریسکیو 1122 کے شہداء سید ثقلین شاہ، فاروق الٰہی اور فیصل فرید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریسکیو آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس دن کو ارض پاک کے لئے اپنے خون کا نذرانہ دینے والے افواجِ پاکستان، پولیس اور ریسکیو 1122 کے شہدا کی یاد میں مناتی ہیں کیونکہ شہداء ہمارے لئے رول ماڈل ہیں اور عظیم قومیں ہمیشہ اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداسلم کی ہدایت کے مطابق ایمرجنسی آفیسر راحت علی چوہدری نے ریسکیور کے ہمراہ شہدا کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائی، سلامی دی اور لواحقین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ شہدا کے بچوں کو تحائف بھی دئیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے