تازہ ترین
Home / اہم خبریں / زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں۔ علامہ اقبال باکسنگ ڈے کے موقع پر کرنل جاوید کا کھلاڑیوں سے خطاب

زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں۔ علامہ اقبال باکسنگ ڈے کے موقع پر کرنل جاوید کا کھلاڑیوں سے خطاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ونگ کمانڈر 40 ونگز عبداللہ شاہ غازی رینجرز، کرنل جاوید نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان میں شاعر مشرق علامہ اقبال وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے کا خواب دیکھا اور پوری قوم کو اس کی خوشخبری دی۔ اور آج ان کے خواب کی عملی شکل میں ہم دیکھ رہے ہیں اور فخر ہے کہ ایک اسلامی ریاست ہونے کے ناطے ہم آزادانہ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ آج کا دن منانے کا مقصد اپنے نوجوانوں کو ان کے کارناموں سے آگاہ کرنا اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی تلقین کرنا ہے۔ وہ کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں دو روزہ علامہ اقبال ڈے باکسنگ ایونٹ کے تقسیم انعامات کی تقریب میں باکسرز اور آفیشل سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ اس موقع پر میجر طاہر انور (63 ونگ)، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر بلوچ اور نائب صدر عابد بروہی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق، سیکریٹری عبدالرزاق،ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر رسول بخش بلوچ، نائب صدر مہر بخش کوچ کے علاوہ سابق انٹرنیشنل باکسرزعبدالرؤف قریشی، مراد بخش، محمد امین، میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی ودیگر موجود تھے جبکہ ریفریز ججز کے فرائض فدا حسین، صالح محمد، گلزار خان، نور بادشاہ، محمد اکبر، جمیل خان، نواب علی، عبدالوحید درویش، عبدالرؤف قریشی، موسیٰ قمبرانی، احمد قمبرانی نے انجام دیئے، ایک روزہ مقابلوں میں بوائز، یوتھ کے 128 اور گرلز کی 16 باکسرز نے حصہ لیا جس میں مجموعی طور پر 72 مقابلے ہوئے، اہم مقابلوں کے نتائج یہ ہیں، 28 کلو گرام میں سجاد (ای بی سی) نے عبدالرحمن (اے بی بی سی) کو3-0 سے۔ 30 کلو گرام میں، شاہ فہد (کے بی سی) نے عبدالواحد (واۓ بی بی سی) کو 2-1 سے۔ 32 کلو گرام میں اسماعیل (اے بی بی سی ) نے مفرحمید (کے بی سی) کو 3-0 سے۔ 34 کلو گرام میں بلال (او ایس بی سی) نے ارتفاء خان (کے بی سی) کو 3-0 سے 36 کلو گرام میں عبداللہ (ایس ایم بی سی) نے انس (کے بی سی) کو 3-0 سے۔ 38 کلو گرام میں منیر (پی این بی سی) نے محمد سعید (آر سی ڈی) کو 3-0 سے۔ 40 کلو گرام میں ایان (ایل ایل ڈبلیو سی) نے سمیر (کے بی سی) کو 2-1 سے ہرا دیا۔ 42 کلو گرام میں محمد یوسف (ایف سی بی سی) نے محمد سمیر (بی کے بی سی) کو 2-1 سے۔ 44 کلو گرام میں شاہزیب (واۓ ٹی بی سی) نے محمد حسن (ایس زیڈ بی سی) کو 2-1 سے ہرا دیا۔ یوتھ کلاس میں 48 کلو گرام میں امان قمبرانی (ایم این بی سی) نے محمد حسن (ایم این بی سی) کو 3-0 سے۔ مظہر قمبرانی (ایل ایل ڈبلیو سی) نے طلحہٰ (کے بی سی) کو 3-0 سے۔ 54 کلو گرام میں سمیر (پی بی سی) نے روئیت خان (کے بی سی) کو 3-0 سے ہرا دیا۔ اس موقع پر شائقین باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

مراد میمن گوٹھ گرلز کالج اور بلوچ لائبریری منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے ملیر میں زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے