تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی جلسہ سیاسی یتیموں کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری

کراچی جلسہ سیاسی یتیموں کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ سیاسی یتیموں کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا، عمرانی حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا مولانا فضل الرحمن اور اس کے کارکن دینگے، ان خیالات کا اظہارانہوں ضلع غربی کے تنظیمی دورے کے موقع پر صوبائی حلقوں پی ایس 113، پی ایس 112، پی ایس 116 یو سی 36، پی ایس 115 یو سی 31عابدہ آباد، پی ایس 118، پی ایس 122 اور پی ایس 121 میں ورکرز کنونشنز، جنرل کونسل کے اجلاس اور تعزیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ضلع غربی آمد پر قائم مقام امیر مولانا ڈاکٹرنصیرالدین سواتی اور ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا فخرالدین رازی کی قیادت میں کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا، ان مواقع پر جے یو آئی سندھ کے نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، ناظم مالیات مولانا محمد غیاث، سیکرٹری ناظم مالیات نیک امان اللہ محسود، حافظ حبیب الرحمن خاطر، مولانا سمیع الحق سواتی، شریف گبول، مفتی محمد خالد، مولانا عبداللہ بلوچ، حافظ محمد نعیم، مفتی فیض الحق، مولانا محمد بلال، مولانا حفیظ اللہ لاشاری، مولانا تاج محمد انور، مفتی خلیل اللہ، مولانا ریاض الرحمن، قاری عبدالقدیم، غلام ولی کاکڑ، قاری مظہرالدین، محمد صدیق حمادی، حافظ عمر فاروق سمیت کثیر تعداد میں ارکان موجود تھے۔ صوبائی و ضلعی رہنماﺅں نے پی ایس 113 کے نائب امیر مولانا نصیب زادہ کی والدہ مرحومہ کی ا نتقال پر جامع مسجد فاروق اعظم میں ان سے تعزیت کی، یو سی 36 اتحاد ٹاؤن کے سابقہ جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ ربانی کی والدہ مرحومہ کی اچانک انتقال پر ان کی رہائش گاہ نزد جامعہ بیت القیوم اتحاد ٹاؤن پر ان سے اظہار تعزیت کیا جبکہ یو سی رشید آباد کے جنرل سیکرٹری مولانا ریاض الرحمن کے برادر نسبتی آصف الرحمن کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پر ان سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ محمد اسلم غوری، مولانا عبدالکریم عابد، مولانا غیاث، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی، مولانا فخرالدین رازی، نیک امان اللہ محسود کی نیول کالونی کے عقب میں واقع کاکڑ ہوٹل آمد پر ہوٹل کے مالک غلام ولی کاکڑ، سینئر رہنماء قاری مظہرالدین جے ٹی آئی کے محمد صدیق حمادی، حافظ عمر فاروق و دیگر نے استقبال کیا، پی ایس 116 یو سی 36 کے تحت جامعہ ابوہریرہ ورکرز کنونشن میں، پی ایس 112 کے تحت رئیس گوٹھ میں مجلس عمومی کے اجلاس، پی ایس 115 یو سی 31 عابدہ آباد کے مرکزی دفترمیں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس سے اسلم غوری، مولانا عابد، مولانا غیاث، ڈاکٹرنصیر سواتی، مولانا فخرالدین رازی نے خطاب کیا اور کارکنوں کو 29 جولائی کے جلسہ عام کیلئے بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے