تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خلیفہ زوالنورین حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شہادت پر عام تعطیل کی جائے۔ مولانا عبدالقدوس کا سانگھڑ میں ریلی سے خطاب

خلیفہ زوالنورین حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شہادت پر عام تعطیل کی جائے۔ مولانا عبدالقدوس کا سانگھڑ میں ریلی سے خطاب

سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد غوری) سانگھڑ میں شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلے میں اہلسنت والجماعت کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی سونارہ مارکیٹ سے شروع ہوکر میرپور چوک میں احتتام پزیر ہوئی ریلی کی قیادت سمیع شاہ، قاری عمر، مفتی ابو طلحہ نے کی، ریلی کے شرکاء اور مہمان خصوصی مولانا عبدالقدوس قدوسی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خلیفہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے، انھوں نے کہا جماعت اہلسنت والجماعت سنیوں کی نمائندہ اور منتخب جماعت ہے ہمارے الفاظ سنیوں کے جذبات ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا آقا دوجہاں کے ساتھ دوہرا رشتہ تھا، شرکاء نے کہا صحابہ کرام مسلمانوں کے قائد اور لیڈر تھے صحابہ کرامؓ کی بدولت ہمیں اسلام جیسا مذہب ملا پھر ایسی کونسی ہچکچاہٹ ہے کہ ہمارا آئینی مطالبہ منظور نہیں ہو رہا، شرکاء نے کہا صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کبھی بھی برداشت نہیں کی جائے گی، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شہادت پر عام تعطیل کا اعلان اور صحابہ کرامؓ کی گستاخی کرنے والے افراد کو سرے عام پھانسی دی جائے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بھرپور اقدامات کیے گئے تھے، ریلی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے