تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت سندھ اپنے شہریوں اور بالخصوص ماہی گیروں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر

حکومت سندھ اپنے شہریوں اور بالخصوص ماہی گیروں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبرلاک ڈاؤن کا شکار ماہی گیروں میں راشن تقسیم کرنے جزیرہ بھٹ پہنچ گئے، کورونا وائرس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، کراچی فش ہاربر کی اچانک بندش سے ماہی گیروں کے مسائل میں اضافہ ضرور ہوگا، مگر ماہی گیروں کو محفوظ رکھنے کی غرض سے کراچی فش ہاربر کو بند کرنے کے حکومت سندھ کے فیصلہ کے ساتھ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ماہی گیروں کا چیئرمین ایک دن بھی گھر نہیں بیٹھے گا، چیئرمین عبدالبر کی کیماڑی جیٹی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا شکار غریب ماہی گیروں میں راشن تقسیم کرنے کے لیے سمندری جزیرے بھٹ پہنچ گئے۔ جہاں پر ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے مہلک مرض نے دنیا بھر کو پریشان کر رکھا ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے کیسوں کی وجہ سے حکومت شہروں اور دیگر آبادیوں میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کے لیے مجبور ہے۔ حکومت سندھ بھی اپنے شہریوں اور بالخصوص ماہی گیروں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب سے کورونا وائرس کی وباء شروع ہوئی ہے۔ اس دن سے آپ کا چیئرمین عبدالبر ایک دن بھی اپنے گھر آرام سے نہیں بیٹھا۔ بلکہ آپ کا چیئرمین وفاقی حکومت کی جانب سے آپ کے روزگار پر لگائی جانے والی پابندی ختم کروانے کے لیے کوشاں رہا ہے۔ مجھے علم ہے کہ اگر آپ کا روزگار کھل جائے تو پھر ماہی گیروں کو کسی راشن اور امداد کی ضرورت نہیں ہو گی۔ میں آپ کا روزگار کھلوانے کے لیے ہر پلیٹ فارم پر ماہی گیروں کی آواز بنوں گا۔ اور ہر قیمت پر اپنے ماہی گیروں کو اس بحران سے نکالنے میں بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کیماڑی جیٹی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری فشریز کی جانب سے رات گئے مبہم سا ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں کراچی فش ہاربر کو فوری طورپر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ ہم حکومت سندھ کے اپنے ماہی گیروں کی حفاظت کے لیے جاری کیے جانے والے ہر حکم کے پابند ہیں۔ مگر سیکریٹری فشریز کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کوسٹ بیلٹ پر واقع دیگر 52 جیٹیوں کے لیے کوئی واضح احکامات نہیں ہیں جس کی وجہ سے ماہی گیر کنفیوزن کا شکار ہیں۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کئی ہفتوں سے گہرے سمندر میں موجود ماہی گیروں کی واپسی کے حوالے سے بھی نہیں بتایا گیا کہ مچھلیوں کے شکار پر گئی ہوئی لانچیں جب واپس پہنچیں گی تو وہ اپنا مال کہاں اور کیسے اتاریں گے۔ چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایف سی ایس اپنے ضرورت مند ماہی گیروں کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آصف اقبال بھٹی، آصف مقصود، شوکت حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: تبلیغی جماعت کے قافلوں کو بلاوجہ پریشان کرنا افسوسناک عمل ہے، قرنطینہ مراکز میں سہولیات کا فقدان ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو
https://www.nopnewstv.com/distressing-the-convoy-of-tablighi/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے