Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں حکومت کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کی امداد کے لئے اعلان کردہ فی مستحق 12 ہزار روپے دینے کا عمل شروع

ٹنڈو آدم میں حکومت کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کی امداد کے لئے اعلان کردہ فی مستحق 12 ہزار روپے دینے کا عمل شروع

ٹنڈو آدم (ڈسٹرکٹ رپورٹر: رضوان احمد) حکومت کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن کے دورہ متاثر ہونے والے خاندانوں کی مالی امداد کے لئے شروع کئے گئے احساس پروگرام کے تحت ٹنڈو آدم میں مستحقین کو امدادی رقم دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے ٹنڈو آدم کے شاہ لطیف ہائی اسکول، سرسید ہائی اسکول، ٹی ای او آفس ٹنڈو آدم، ملا مکھن، پیرو فقیر شورو، باگوودادانی، باقر موری سمیت دس سینٹر بنائے گئے ہیں جہاں پر پیسے دینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ آج پہلے مرحلے میں ان خواتین کو پیسے دیے جا رہے جو عورتیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پہلے ہی مستفید ہو رہی تھیں جبکہ احساس پروگرام کے تحت نئے مستحقین کو کچھ روز کے بعد پیسے دینے کا عمل شروع کیا جائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اعجاز احمد جتوئی، مختیار کار نبی بخش سولنگی، سی ایم او ابراہیم عمرانی، چئیرمین بلدیہ اصغر عباسی، آفس سپرینڈنٹ سعادت نور و دیگر کی قیادت میں، ڈی ایس پی ایوب بروہی، ایس ایچ او سٹی اسلم بلو، ایس ایچ او راجکمار، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے تمام سینٹرز کا دورہ کیا اور عورتوں کے بیٹھنے کے لئے دائرے بنائے گئے ہیں انہیں ایک دوسرے سے فاصلے پر بٹھایا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: عوام مشکلات کا شکار اور رجوع الی اللہ کے خواہشمند ہیں، ایسے حالات میں پیار و محبت سے پیش آکر ہی اجتماعات کو محدود کیا جاسکتا ہے۔ مولانا راشد محمود سومرو
https://www.nopnewstv.com/people-are-troubled-and-want/

About admin

یہ بھی پڑھیں

حکومت سندھ 2025 تعمیر، ترقی اور عوامی فلاح کا نیا بیانیہ

حکومت سندھ 2025 تعمیر، ترقی اور عوامی فلاح کا نیا بیانیہ تحریر: محمد فاروق (راجپوت) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے