سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد غوری) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج جام نواز علی میں مرحوم ایم پی اے جام مدد علی کی پہلی برسی اور ان کے صاحبزادے نواب جام ظہیر علی خان کی دستار بندی رسم میں شرکت کی اور سیاسی و سماجی کاموں میں جام مدد علی خان نے خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ جام مدد علی کا شمار ملک کے بہترین اور سینئر سیاستدانوں میں ہوتا تھا جن کی وفات سے ملکی سیاست میں پیدا ہونے والا خلا برسوں تک پر نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جام مدد علی پیپلز پارٹی کے سچے کارکن تھے اور امید کرتے ہیں کہ ان کا خاندان ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کو اولین ترجیح بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جام خاندان کی سیاسی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ضلع سانگھڑ اور صوبہ سندھ کی عوام کی فلاح بہبود اور خدمت کے لئے جام خاندان ہمیشہ آگے رہا ہے۔ قبل ازیں نواب جام ظہیر علی خان کی دستار بندی رسم میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے قائم مقام سجادہ نشین سید کھاور حسین شاہ نے پہلا بل دیا جبکہ دوسرا بل نواب جام ذوالفقار علی خان، تیسرا نواب جام حیدر علی خان، اور چوتھا بل نور علی خان نے دیا اس کے علاوہ مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں اور برادریوں کے معززین نے شرکت کی۔ بعد ازاں اجتماعی دعا کی گئی اور خیرات بھی کی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر مخدوم محبوب زمان، احمد علی پتافی، صوبائی مشیر جاوید نایاب لغاری، ایم این اے نوید ڈیرو، سردار عثمان عالمانی، بہرام خان چانڈیو، جام نفیس علی خان، جام شبیر علی خان، جام فاروق علی خان، جام نور علی خان، جام قائم علی، علی حسن ہنگورجو، فیصل وسان، فقیر وریام خاصخیلی، خدا بخش راجڑ، سرفراز راجڑ، رئیس اورنگزیب مری، شکیل مری، قونصل جنرل شیخ بخیت اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔