Home / اہم خبریں / سندھ کو تحریک انصاف کا گڑھ بنائیں گے۔ بہت جلد سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی طاہر ملک

سندھ کو تحریک انصاف کا گڑھ بنائیں گے۔ بہت جلد سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی طاہر ملک

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے ضلع جامشورو اور سہون کا دورہ کیا۔ طاہر ملک نے ضلعی صدر جامشورو سید محمد علی شاہ کاظمی، ایڈوکیٹ اسحاق قریشی، ولید حسین شیخ، ممتاز ظفر اور دیگر سے سید ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف سیاسی امور اور سندھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ رہنماؤں نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ طاہر ملک نے سہون شریف کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سبزواری ہاؤس میں ضلعی نائب صدر فہد شاہ سبزواری سے ملاقات کی۔ پارٹی رہنماؤں نے روایتی مفلر پہنا کر طاہر ملک کا استقبال کیا۔ طاہر ملک کے ہمراہ ولید حسین شیخ، ایڈوکیٹ اسحاق قریشی، ممتاز ظفر، اویس شورو، احسان لنجار، یوسف کھوسہ بھی موجود تھے۔ دورے کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما طاہر ملک کی خضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر طاہر ملک کا کہنا تھا کہ سندھ کو تحریک انصاف کا گڑھ بنائیں گے۔ سندھ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ہر کارکن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بہت جلد سندھ سے ڈاکو راج ختم کر کے انصاف کا نظام لائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ بہت جلد سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے۔ سندھ کے لوگوں کے مسائل صرف تحریک انصاف حل کر سکتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے