کراچی (نوپ نیوز) حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور پاک فضائیہ کی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں فلم کے مرکزی ہیرو حمزہ علی عباسی پاک فضائیہ کے جوان کے روپ میں نہایت پر کشش نظر آرہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں حمزہ علی عباسی کے کردار کا نام بھی’’حمزہ‘‘ہی ہے جو ان کی یونیفارم پر لگے بیج میں واضح نظرآرہا ہے۔ ہدایت کار حسیب حسن کی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘کی کہانی پاکستان ایئر فورس کے جوانوں کی کامیابیوں اور ان کی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم کی سپورٹنگ کاسٹ میں پاکستان ایئرفورس(پی اے ایف)کے حقیقی جوان، کیڈٹس اور فائٹر پائلٹس شامل ہیں۔ فلم کے مرکزی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ فلم’’پرواز ہے جنون‘‘میں کام کرنا ان کیلئے باعث اعزاز ہےاس فلم کے ذریعے ہم دنیا کے سامنے پی اے ایف کا چہرہ سامنے لاسکیں گے۔