Home/اہم خبریں/پڈعیدن کے شہید فوجی جوان کے سسر نے لالچ میں اندھا ہوکر شہید فوجی کا حق جو ان کی والدہ کو ملنا تھا وہ ہڑپ کرلیا۔ شہید جوان کے لواحقین کی پریس کانفرنس
پڈعیدن کے شہید فوجی جوان کے سسر نے لالچ میں اندھا ہوکر شہید فوجی کا حق جو ان کی والدہ کو ملنا تھا وہ ہڑپ کرلیا۔ شہید جوان کے لواحقین کی پریس کانفرنس
نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) پڈعیدن کے نواحی گاؤں حاجی راجہ سیال کے پاک آرمی کے شہید جوان رمیز راجہ، جو تین سال قبل بٹگرام میں شہید ہوگئے تھے، شہید کی بوڑھی والدہ مریم بی بی اور شہید کے بھائیوں ناصر محمود سیال، حافظ خالد، مولوی طارق محمود نے پریس کانفرنس اور احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ شہید فوجی رمیز راجہ کا سُسر حافظ غلام مصطفےٰ سیال نے لالچ میں اندھے ہوکر ہمارے شہید فوجی کا حق جو ان کی والدہ کو ملنا تھا وہ ہڑپ کرلیا ہے۔ شہید فوجی کے بھائیوں نے بتایا کہ ہمارے شہید بھائی کی شادی کو ایک سال ہوا تھا اور کوئی اولاد نہیں تھی بھائی کی شہادت کے بعد شہید کا سسر اپنی بیوہ بیٹی کو اپنے ساتھ لے گیا تاکہ شہید فوجی کو ملنے والی تمام رقم ہڑپ کرسکے۔ پاک فوج کے آفیسر نے شہید کی بیوہ اور شہید کے والدین کو کہا کہ شہید کو ملنے والی 20 لاکھ روپے کی رقم سے 10 لاکھ روپے شہید فوجی رمیز کے والدین کو دی جائے گی اور فوجی آفیسر نے اپنی موجودگی میں شہید کی بیوہ کے ایچ بی ایل کے اکاؤنٹ کا آدھی رقم کا چیک شہید فوجی کی والدہ کو دلوایا مگر حکومت کی جانب سے شہید کے 20 لاکھ اکاؤنٹ میں آنے سے قبل ہی بیوہ کے والد مصطفیٰ سیال نے چال چلتے ہوئے اپنی بیٹی شہید کی بیوہ کا دوسرا اکاؤنٹ نیشنل بنک میں کھلوا کر شہید فوجی کو ملنے والی تمام رقم اس اکاؤنٹ میں منگوالی تاکہ شہید کی والدہ کو دیا گیا چیک پاس نا ہوسکے۔ شہید فوجی کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوۓ یہ بھی کہا کہ اب غلام مصطفےٰ سیال شہید فوجی کو ملنے والے پلاٹ اور اسکی زرعی زمین پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے انہوں نے آرمی چیف قمر باجوہ سمیت اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ظالم مصطفے سیال سے تحفظ دلوایا جائے۔