Home/اہم خبریں/سندھ میں تبدیلی پیپلز پارٹی کے جانے سے ہی ممکن ہوگی۔ پیپلز پارٹی سے بیزار سندھ کی عوام اب خود متبادل قیادت کی خواہاں ہے۔ رہنما پی ٹی آئی حنید لاکھانی
سندھ میں تبدیلی پیپلز پارٹی کے جانے سے ہی ممکن ہوگی۔ پیپلز پارٹی سے بیزار سندھ کی عوام اب خود متبادل قیادت کی خواہاں ہے۔ رہنما پی ٹی آئی حنید لاکھانی
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ بہت جلد صوبہ سندھ میں بڑی تبدیلی آئے گی اور وہ تبدیلی پیپلز پارٹی کی رخصتی ہوگی، جب تک سندھ سے پیپلز پارٹی نہیں جاتی سندھ کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی نہیں آئے گی پیپلز پارٹی نے سندھ کے لوگوں کو اتنا بیزار کر دیا ہے کہ وہ لوگ خود اب متبادل قیادت اور حکومت چاہتے ہیں ظلم کی انتہاء تو یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کرسکی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کے بعد اب کراچی کے لوگ ایک پل بھی سندھ حکومت کو برادشت کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں، کراچی کا مقدر کچرا اور غلاظت بنانے والے بے رحم سیاستدانوں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی، کراچی کی عوام مدد کے لیئے پاکستان تحریک انصاف کو پکار رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کے مسائل کا حل صرف پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے، پیپلز پارٹی کبھی بھی سندھ کے لوگوں کے لیئے اچھا نہیں کر سکتی کیونکہ یہ لوگ صرف کرپشن کے عادی ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں اتنی کرپشن ہے جس کی حد نہیں ہے سندھ حکومت کا کوئی ایسا منصوبہ نہیں ہے جس میں کرپشن نہ ہو، پیپلز پارٹی پورے پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی لیڈر شپ سے لیکر تمام رہنما کرپٹ اور بے ایمان ہیں، جس صوبے میں کرپشن بڑھتی ہے وہاں انفراسٹریکچر تباہ ہو جاتا ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہو جاتے ہیں اور یہی حال اب سندھ کی عوام کا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بہت جلد عوامی طاقت سے سندھ میں حکومت بنائے گی اور سندھ کی عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کریگی وزیراعظم عمران خان بہت جلد صوبہ سندھ کا دورہ کریں گے، وفاقی حکومت سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے نہایت سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے کیونکہ صوفیاؤں کی دھرتی ہونے کی وجہ سے سندھ پاکستان کا اہم ترین صوبہ ہے اور خصوصی اہمیت کی حامل سرزمین ہے۔