Home/اسلام آباد/چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2021ء میں پہلے روز کروشیا نے 2 جبکہ مصر اور قازقستان نے 1،1 گولڈ میڈل جیت لیے
چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2021ء میں پہلے روز کروشیا نے 2 جبکہ مصر اور قازقستان نے 1،1 گولڈ میڈل جیت لیے
اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2021ء میں پہلے روزکروشیا نے 2 جبکہ مصر اور قازقستان نے 1،1 گولڈ میڈل جیت لیے، میزبان پاکستان نے پہلے روز 3 سلور اور 4 براؤنز میڈلز اپنے نام کرلیے۔ لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری تین روزہ میگا انٹرنیشنل ایونٹ میں پہلے روز مردوں کی مائنس 68 کلوگرام کیٹگری میںکروشیا کے گلاسنووک نے گولڈ، افغانستان کے زین حکمت اللہ نے سلور، اردن کے محمد عثمان اور مصر کے ایاد برکات نے براؤنز میڈلز اپنے نام کیے۔ مرد مائنس 54 کلوگرام میں مصر کے عمر شرقی نے گولڈ، پاکستان کے تنزیل حسنات نے سلور جبکہ افغانستان کے احمد جواد زازئی اور محمد عاطف یعقوب نے براؤنز میڈلز جیتے۔ خواتین مائنس 57 کلوگرام کیٹگری میں کروشیا کی گلاسنووک نکیتا نے طلائی، پاکستان کی نور رحمان نے چاندی، پاکستان ایئرفورس کی علیم انوشہ اور پاکستان واپڈا کی اقصیٰ شفقت نے کانسی کے تمغے جیتے۔ خواتین مائنس 46 کلوگرام کیٹگری میں قازقسران کی ایڈانا یدی بائیفانے گولڈ، پاکستان کی آصفہ علی نے سلور جبکہ پاکستان کی ایشا صفدر اور ثمرہ بی بی نے براؤنز میڈلز حاصل کیے۔ تائیکوانڈو کے انٹرنیشنل ایونٹ میں میزبان پاکستان سمیت 15 ممالک کے 500 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج 8 نومبر کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں ہوگی۔