تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پنجاب میں معاشی ایمرجینسی لگا کر عوام کو بنیادی ضروریات زندگی مناسب قیمت پر مہیا کی جائیں۔ سیاسی و سماجی رہنما راؤ محمد خالد

پنجاب میں معاشی ایمرجینسی لگا کر عوام کو بنیادی ضروریات زندگی مناسب قیمت پر مہیا کی جائیں۔ سیاسی و سماجی رہنما راؤ محمد خالد

ملتان (نوپ نیوز) سیاسی و سماجی رہنما راؤ محمد خالد نے کہا هے کہ پاکستان کو موجوده بحران سے نکالنے کے لیے محب وطن پاکستانیوں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کے پالیسی سازوں سے اپیل کی کہ اسپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینٹ پنجاب کے راجپوت قبائل سے ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پالیسی میکروں سے نہایت ادب سے یہ اپیل بھی ہے کہ پنجاب میں معاشی ایمرجنسی لگائی جائے اور بنیادی ضروریات زندگی عوام کی قوت خرید میں لانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی ہیروز عزیز بھٹی، راجہ سرور اور راشد منہاس کی ملک و قوم کے لئے تاریخی قربانیوں سے نوجوان نسل کو متعارف کرانے کے لئے خصوصی ڈرامے نشر کیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے اصول اتحاد تنظیم یقین محکم کو مشعل راہ بنا کر پاکستان اور پاکستانیوں کو روشن مستقبل دیا جا سکتا ہے۔

 

 


یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: محکمہ زراعت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو ”ماموں“ بنا دیا
https://www.nopnewstv.com/agriculture-depa…t-officials-made/

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے