Home/اہم خبریں/ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو جمہوری اقدار کے پاسدار تھے، موجودہ پیپلز پارٹی قیادت نے ان کے منشور کو بھلا دیا ہے۔ مولانا محمد امین انصاری
ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو جمہوری اقدار کے پاسدار تھے، موجودہ پیپلز پارٹی قیادت نے ان کے منشور کو بھلا دیا ہے۔ مولانا محمد امین انصاری
کراچی (نوپ نیوز) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو جمہوری اقدار کے پاسدار تھے، موجودہ پیپلز پارٹی قیادت نے ان کے منشور کو بھلا دیا ہے، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو کراچی کے عوام کو مایوسی سے نکالیں، حالیہ متنازعہ بلدیاتی بل کوکراچی کی عوام کی امنگوں کے مطابق بنائیں کراچی پہلے ہی گھمبیر مسائل و مصائب و مشکلات کا شکار ہے حالیہ متنازعہ بلدیاتی بل کراچی کے حقوق پر بم گرانے کے مترادف ہے۔ حکومت سندھ انتہائی سنجیدگی، دور اندیشی، برد باری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کے عوام کو بغاوت کی طرف دھکیلنے کی فضاء سے اجتناب کرے اور سابقہ شہری بلدیاتی حقوق کو خوش دلی سے منظور کرتے ہوئے اس کے نفاذ میں آگے بڑھ کر عوام کے دل جیت لیں۔ متنازعہ بلدیاتی بل کے حوالے سے پائی جانے والی روز بروز بڑھتی ہوئی کشیدگی، بے چینی کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے افہام و تفہیم و مذاکرات کے ذریعے فوری پرامن حل تلاش کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ مولانا انصاری نے کہا کہ کراچی مزید بدامنی، دہشت گردی، انتشار و افتراق اور معاشی ابتری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ کراچی کا امن و استحکام اور خوشحالی تمام تر سیاسی و مسلکی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ہم سب کی مشترکہ اولین ذمہ داری ہے۔