Home / اہم خبریں / صوبائی وزیر جنگلات سندھ نوابزادہ محمد تیمور تالپور کا لاہور انار کلی بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار

صوبائی وزیر جنگلات سندھ نوابزادہ محمد تیمور تالپور کا لاہور انار کلی بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے انار کلی بازار لاہور کے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب نام نہاد نااہل پلس صوبے کی عوام پر مسلط کر دئیے جائیں تو عوام کے جان و مال کو تحفظ کیسے ہوگا۔ انارکلی بازار بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔دھماکے میں معصوم بچوں اور غریب افراد کی ہلاکتیں قابل مذمت ہے، جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو جمہوری اقدار کے پاسدار تھے، موجودہ پیپلز پارٹی قیادت نے ان کے منشور کو بھلا دیا ہے۔ مولانا محمد امین انصاری
https://www.nopnewstv.com/the-current-ppp-leadership

جان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کی مالی امداد کی جائے جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لاہور بم دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے