تازہ ترین
Home / اہم خبریں / رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ میں صاف ستھری اور میعاری سبزیوں و پھلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی

رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ میں صاف ستھری اور میعاری سبزیوں و پھلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے سبزی و فروٹ منڈی راجن پور کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ میں صاف ستھری اور میعاری سبزیوں و پھلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ناجائز منافع خوری اورمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کا عملہ دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیا کی فروخت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹوں میں تازہ اور اچھی سبزیوں اور پھلوں کی طلب و رسد میں توازن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ منڈیوں میں کسان، بیوپاری اور دیگر افراد کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ منڈیوں میں آنے والے لوگ مناسب سماجی فاصلہ ہر صورت قائم رکھیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کی وزیراعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات
https://www.nopnewstv.com/pti-member-national-assembly-aftab/

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کی تقسیم کا کوئی امکان نہیں ایک سے زائد حکومتیں نہیں بنیں گی، سعید غنی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے