Home / اہم خبریں / معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ آفیشل ترانہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گااور ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بجایا جاتا رہے گا۔ یہ ترانہ پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر شائقینِ کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش کووڈ 19 کی اس غیرمعمولی صورتحال کے دوران شائقینِ کرکٹ کیلئے تفریح کا باعث بنے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ عاطف اسلم پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گنگنائیں گے جبکہ آئمہ بیگ نے گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانہ گروو میرا بھی گنگنایا تھا۔ نغمے کے پروڈیوسر عبداللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا ترانہ تیار کرنا کسی بھی موسیقار کے لیے ایک خواب کی مانند ہوتا ہے، یہ اعزاز دینے پر پی سی بی کے مشکور ہیں۔

 

مزید پڑھیں: شارک مچھلی کے حملے اور سانحہ مری کے بعد فرق ۔۔۔ تحریر : سید سردار احمد پیرزادہ
https://www.nopnewstv.com/shark-attacks-and-the-tragedy ‎

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ کچھ ایڈیشنز کے ترانوں پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا جبکہ ابتدائی ایڈشنز کے ترانوں کو جو مقبولیت ملی وہ اب تک کسی اور ترانے کو حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے